دسمبر 12, 2019

حملے ودھماکے،ٹینک،گاڑیاں تباہ،کمانڈر سمیت21 ہلاک وزخمی

حملے ودھماکے،ٹینک،گاڑیاں تباہ،کمانڈر سمیت21 ہلاک وزخمی

سیکورٹی فورسز اور مقامی جنگجوؤں پر تخار، خوست، میدان، پروان اور پکتیا صوبوں میں حملے ودھماکے ہوئے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب صوبہ تخار ضلع بہارک کے جاجی پہلوان کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کو مجاہدین کی مزاحمت کا سامنا ہوا،جس کے نتیجے میں 6  کمانڈو ہلاک جب کہ کمانڈر سمیت 6 شدید ،دو ٹینک تباہ اور دیگر پسپا ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق منگل کےروز دوپہر کے وقت صوبہ خوست ضلع باک کے بازار کےقریب پولیس گشتی پارٹی پر حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوا اور بدھ کےروز ضلع موسی خیل کے دومندہ کےمقام پر حکمت عملی کے تحت ہونیوالے دھماکہ سے ایک فوجی مارا گیا۔

دوسری جانب منگل اور بدھ کی درمیانی شب صوبہ میدان ضلع نرخ کے سورپل کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوئے۔

صوبہ پروان سے اطلاع ملی ہےکہ بدھ کےروز دوپہر کے وقت ضلع سیاہ گرد کے جوئےدختر کے علاقے میں مجاہدین نے جنگجوؤں پر حملہ کیا،جس میں ایک آفسر ہلاک اور ایک شرپسند زخمی ہوااور منگل کےروز شام کے وقت ضلع شینوار کے فقیرمحمدخیل کےمقام پر بم دھماکہ سے فوجی ٹینک تباہ اور اس میں سوار اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

اسی طرح بدھ کےروز دوپہر کے وقت صوبہ پکتیا کے صدر مقام گردیز شہر کے ابراہیم خیل کے علاقے میں فوجی سپلائی کانوائے پر ہونیوالے حملے میں 2 اہلکار قتل اور ایک سپلائی گاڑی بھی تباہ ہوئی۔

Related posts