دسمبر 12, 2019

امریکی ڈرون  و چھاپے، 9شہید، 27 گرفتار

امریکی ڈرون  و چھاپے، 9شہید، 27 گرفتار

جارح امریکی و کٹھ پتلی ظالموں نے ننگرہار پکتیا، کاپیسا، قندوز، لوگر، غزنی اور پکتیکا صوبوں میں نہتے عوام کو جانی و مالی نقصانات پہنچایا۔

اطلاعات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب صوبہ ننگرہار ضلع شیرزاد کے مرکی خیل کے علاقے پر جارح امریکی و کٹھ پتلی کمانڈو نے شب خون مار کر2 شہریوں کو شہید اور ایک ڈرائیور کو گرفتار اور ان کے مکان کو تباہ کردیا۔

دریں اثناء صوبہ کاپیسا ضلع تگاب کے بدرآب درہ کے دس گاؤں پر وحشی و کٹھ پتلی ظالموں نے چھاپہ مار کر وحشت و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام پرتشدد، متعدد گھروں کے دروازوں کو تباہ ، افضل خیل گاؤں کے مسجد پر بمباری کرکے اسے منہدم، 4 افراد کو شہید اور 20 کو حراست میں لیا۔

دوسری جانب عشاء کے وقت صوبہ قندوز ضلع چاردرہ کے مربوطہ علاقے علاقے میں امریکی ڈرون طیارے نے ایک گھر کو نشانہ بنایا،جس سے مکان تباہ، جانور ہلاک اور گاڑیاں تباہ ہوئیں۔

اسی طرح سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب صوبہ لوگر ضلع خروار کے شیخان گاؤں پر جارح و کٹھ پتلی غلاموں نے چھاپہ مار کر متعدد گھروں کے دروازوں کو تباہ،10 گاڑیوں کو نذرآتش کردیا۔

نیز اسی طرح صوبہ غزنی ضلع شلگر کے زکوڑکلینک، شمس العلوم مدرسہ اور سلطان محمد و عبدالولی کے گھروں پر صلیبی و کٹھ پتلی درندوں نے چھاپہ مار کر مدرسے کے کمروں کو مہندم کرنے کے علاوہ گھروں سے قیمتی اشیاء اور نقدی چرا لیے۔

ذرائع کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب صوبہ پکتیا ضلع میرزکی کے علاقے چونگی گاؤں پر غاصب اور کٹھ پتلی درندوں نے چھاپہ مار کر متعدد گھروں اور موٹرسائیکلوں کو تباہ کرنے کے علاوہ 6 شہریوں کو بھی حراست میں لیا اور آج عوام نے صبح سے مغرب تک گردیز ہائی کو احتجاجا بند کردیا۔

رپورٹ کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب صوبہ پکتیکا ضلع سرحوضہ کے مارزک گاؤں پر جارح صلیبی و کٹھ پتلی فوجوں نے شب خون مار کر 4 گھروں کو تباہ کرنے کے علاوہ 3 افراد طاہر، زیرات گل اور نظرمحمد کو شہید کردیا۔ اناللہ وانآ الیہ راجعون

Related posts