دسمبر 12, 2019

ہرات وقندہار: حملے ودھماکے،  ٹینک تباہ، 24 ہلاک وزخمی

ہرات وقندہار: حملے ودھماکے،  ٹینک تباہ، 24 ہلاک وزخمی

 

الفتح آپریشن کے سلسلے میں قندہار وہرات صوبوں میں چوکیوں، فوجیوں، پولیس اہلکاروں اور جنگجوؤں پر حملہ ہوا۔

رپوٹ کے مطابق اتوار کے روز صوبہ ہرات ضلع شینڈنڈ کے بازار میں دارگ نامی چوکی پر مجاہدین نے حملہ کیا، جس سے سات اہلکار ہلاک، جبکہ سات مزید زخمی ہوئے، دوسری جانب پیر کے رات عشاء کے وقت نو بجے کے لگ بھگ کانک کے علاقے میں جنگجوؤں پر حملہ ہوا، جس سے 3 اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے۔

اطلاع کے مطابق اتوار کے روز سہ پہر دو بجے کے لگ بھگ صوبہ قندہار ضلع خاکریز کے سیاسنگ کے علاقے میں فوجی کاروان پر بم دھماکے ہوئے، جس سے ٹینک وگاڑی تباہ اور ان میں سوار اہلکاروں کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔ جبکہ پیر کے رات دس بجے کے لگ بھگ ضلع ارغنداب کے ھدیر کے علاقے میں چوکی پر حملے کے نتیجے میں سات اہلکار ہلاک ہوئے۔

Related posts