دسمبر 12, 2019

چوکی فتح، کمانڈر سمیت34 ہلاک، 6 گرفتار،کافی غنائم

چوکی فتح، کمانڈر سمیت34 ہلاک، 6 گرفتار،کافی غنائم

الفتح آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے قندوز اورجوزجان صوبوں میں فوجی چوکیوں پر حملہ کیا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق سنیچراور اتوار کی درمیانی شب صوبہ قندوز کےصدرمقام قندوزشہر کے باغ میری کے علاقے میں واقع چوکی پر مجاہدین نے چھاپہ مار کر اللہ تعالی کی نصرت سے اس پر قبضہ کرلیا او روہاں تعینات کمانڈر روح اللہ سمیت 9 ہلاک ، 6 گرفتار ہوئے اور ساتھ ہی شہر سے آنے والے تازہ دم اہلکاروں کو بھی مجاہدین کی کمین گاہوں کا سامنا ہوا،جس کے نتیجے میں 9 اہلکار ہلاک جب کہ 11 زخمی اور دیگر پسپا ہوئے۔

واضح رہے کہ مجاہدین نے 4 ہیوی مشین گن، 2راکٹ، 8عدد امریکی رائفلیں،ایک ہینڈگرنیڈ اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرلی۔

دریں اثناء قندوز شہر کے قدیم زاخیل کے علاقے میں چوکی پر ہونے والے حملے میں 4 اہلکار ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب سنیچر کےروز شام کے وقت ضلع گل تپہ کے تیلاوکی کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے میں ایک ٹینک تباہ اور اس میں سوار 6 اہلکاروں کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق سنیچراور اتوار کی درمیانی شب صوبہ جوزجان ضلع مردیان کی دفاعی چوکیوں پر مجاہدین نے وسیع حملہ کیا،جس کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک جب کہ 8 زخمی ہوئے۔

الحمدللہ تمام کاروائیوں میں مجاہدین کا کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

Related posts