دسمبر 12, 2019

حملےودھماکے، 4 فوجی ٹینک تباہ، 25 اہلکار ہلاک

حملےودھماکے، 4 فوجی ٹینک تباہ، 25 اہلکار ہلاک

کٹھ پتلی فوجوں کو امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے کابل، خوست، لوگر، غزنی، کاپیسا، قندوز، پکتیکا،بلخ اور سمنگان صوبوں میں نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق سنیچر کے روز صبح کے وقت صوبہ کابل ضلع دہ سبز کے آب درہ کے علاقے میں بم دھماکہ سے فوجی ٹینک تباہ اور اس میں سوار 4 اہلکاروں کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔

دوسری جانب سنیچر کےروز سہ پہر کے وقت صوبہ لوگر کے صدر مقام پل عالم شہر کے خدر کے علاقے میں فوجی ٹینک نشے کی حالت میں ڈرائیور سے قابو ہوکر ایک مزدا سے ٹکراکر تباہ ہوااور اس میں سوار اہلکاروں کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا اور عشاء کے وقت ضلع برکی برک کے بادخواب روغنی کے علاقے میں بم دھماکہ سے فوجی ٹینک تباہ اور اس میں سوار 4 اہلکار لقمہ اجل بن گئے۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب عشاء کے وقت صوبہ بلخ ضلع شولگر کے بودلہ کے علاقے میں مجاہدین نے فوجی بیس پر حملہ کیا،جس کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک جب کہ ایک زخمی اور ایک توپ بھی تباہ ہوا اور سنیچر کےروز صبح کے وقت ضلع خاص بلخ کے عالم خیل کے علاقے میں فوجی بیس پر سنائیپرگن حملے کے دوران ایک فوجی مارا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کےروز شام کے وقت صوبہ غزنی کے صدرمقام غزنی شہر کے گنج کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جب کہ دوسرازخمی ہوا اور عشاء کے وقت ضلع قرہ باغ کے مشکی کے علاقے کابل-قندہار ہائی وے پر مجاہدین نے فوجی کاروان پر حملہ کیا،جس میں دشمن کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا ہوا۔

اسی طرح جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب صوبہ پکتیکا کے صدر مقام شرنہ شہر کے چینہ کے علاقے میں پولیس چوکی پر لیزرگن حملے کے دوران ایک اہلکار ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوئے۔

دریں اثناء صوبہ سمنگان ضلع در صوف کے ازبیک فریدہ نامی چوکی پر مجاہدین کے اسی نوعیت حملے میں ایک جنگجو ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوئے۔

نیز رات کے وقت صوبہ کاپیسا ضلع نجرآب کے افغانیہ درہ کے نظام خیل، امام خیل اور حاجیان گاؤں پر جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے چھاپہ مار کر متعدد گھروں کے دروازوں کو تباہ اور تلاشی کے بعد مجاہدین نے دشمن پر حملہ کیا،جس میں 4 اہلکار ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز سہ پہر کے وقت صوبہ قندوز کے صدر مقام قندوز شہر کے کٹہ خیل کے علاقے میں چوکی پر حملے کے دوران ایک فوجی زخمی ہوا۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کےروز دوپہرکے وقت صوبہ خوست ضلع نادرشا ہ کوٹ کے مربوطہ علاقے میں مجاہدین کے حملے میں ایک ٹینک تباہ اور اس میں سوار اہلکار ہلاک و زخمی ہوئیں اور جمعرات کے روز دوپہر کے وقتضلع صبری کے نورئے گاؤں میں مجاہدین نے اینٹلی جنس سروس اہلکار اخترزمان ولد گل زمان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

Related posts