دسمبر 12, 2019

فاریاب وزابل: چوکیاں فتح، کمانڈر سمیت 10 اہلکار ہلاک، غنائم

فاریاب وزابل: چوکیاں فتح، کمانڈر سمیت 10 اہلکار ہلاک، غنائم

 

الفتح آپریشن کے سلسلے میں فاریاب وزابل صوبوں میں فوجی چوکیوں پر مجاہدین نے حملہ کیا۔

رپوٹ کے مطابق سنیچر کے رات بارہ بجے کے لگ بھگ صوبہ فاریاب ضلع گرزیوان کے مرکز میں واقع چوکیوں پر مجاہدین نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 3 چوکیاں فتح کمانڈر خان محمد سمیت سات جنگجو ہلاک، جبکہ دیگر نے فرار کی راہ اپنالی۔

یاد رہے کہ مجاہدین نے ایک ہیوی مشن گن اور 3 کلاشنکوفوں سمیت مختلف النوع فوجی سازوسامان غنیمت کرلیا۔

قابل یاد آوری ہے کہ دشمن کے فائرنگ سے ایک مجاہد شہید ہوا۔ تقبلہ اللہ تعالی

رپوٹ کے مطابق جمعہ کے روز دو پہر بارہ بجے کے لگ بھگ صوبہ زابل کے صدر مقام قلات شہر کے سپین غبرگ کے علاقے میں واقع چوکی پر سنائپر گن حملہ ہوا، جس سے 2 اہلکار ہلاک ہوئے، اور جمعہ کے روز سہ پہر دو بجے کے لگ بھگ ضلع میزان کے ٹکیر کے علاقے میں واقع چوکی پر اسی نوعیت کا حملہ ہوا، جس سے ایک اور فوجی ہلاک ہوا۔ دوسری جانب سنیچر کے رات ایک بجے کے لگ بھگ ضلعی مرکز پر حملہ ہوا، جس سے دشمن کو نقصانات کا سامنا ہوا۔ جبکہ سنیچر کے رات بارہ بجے کے لگ بھگ نوبھار اور شنکئی اضلاع کی درمیانی کے علاقے میں دشمن سے جھڑپیں ہوئیں، جس سے دشمن کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا، تا ہم اطلاع فراہم نہ ہوسکی۔

Related posts