دسمبر 12, 2019

بگرام بیس وکاروان پرحملے، 22 ہلاک و زخمی

بگرام بیس وکاروان پرحملے، 22 ہلاک و زخمی

جارح امریکی فوجوں کے مرکز اور کٹھ پتلی فوجوں کے کاروان اور چوکیوں پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے پروان، قندوز،پکتیا،اور کاپیسا صوبوں میں حملہ کیا۔

تفصیل کے مطابق صوبہ پروان ضلع بگرام کے مربوطہ علاقے میں واقع جارح امریکی فوجوں کے ملکی سطح پر واقع سب سے بڑے اڈے بگرام ایئربیس پر مجاہدین نے جمعہ کےروز دوپہر اور سہ پہر کے وقت دو مرتبہ میزائل حملوں کا نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں جارح دشمن کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا ہوا، لیکن اطلاع آنے تک تفصیل فراہم نہ ہوسکی۔

صوبہ قندوز سے اطلاع ملی ہےکہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ضلع علی آباد کے شنہ تپہ کے علاقے میں فوجی چوکی پر ہونے والے حملے میں 2 اہلکار ہلاک جب کہ ایک زخمی ہوا اور رات ہی کے وقت صدر مقام قندوز شہر کے لودینان کے علاقے میں مجاہدین نے 3 فوجی مار ڈالے، جب کہ جمعہ کےروز سہ پہر کے وقت ضلع امام صاحب کے مربوطہ علاقے میں مجاہدین نے 2 کمانڈو مار ڈالے اور 2 کلاشنکوفیں، ایک ہینڈگرنیڈ کو قبضے میں لیا۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب عشاء کے وقت صوبہ لغمان کے صدر مقام مہترلام شہر کے علیشنگ بازار کے قریب مجاہدین نے فوجی کاروان پر حملہ کیا،جس کے نتیجے میں 2 ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ 6 اہلکار ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوئیں۔

دریں اثناء صوبہ پکتیا کے صدر مقام گردیز شہر کے ابراہیم خیل کے علاقے میں چوکی پر ہونیوالے حملے میں ایک جنگجو ہلا ک ہوا اور ضلع زازئی آریوب کے خیرمنہ کے علاقے میں چوکی پراسی نوعیت حملے میں ایک جنگجو زخمی ہوا، جب کہ جمعہ کےروز صبح کے وقت ضلع زرمت کے اخندزادہ خیل کے علاقے میں پولیس چوکی پر ہونے والے حملے میں 2 اہلکار ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب عشاء کے وقت صوبہ کاپیسا ضلع تگاب کے جکڑیان کے علاقے میں چوکی پر حملے کے نتیجے میں سیدعالم نامی جنگجو ہلاک ہوا۔

Related posts