دسمبر 14, 2019

الفتح کاروائیاں: 6 ٹینک وگاڑیاں تباہ، 20 فورسز ہلاک وزخمی

الفتح کاروائیاں: 6 ٹینک وگاڑیاں تباہ، 20 فورسز ہلاک وزخمی

 

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے ہلمند، قندہار وزابل صوبوں میں دشمن پر حملہ کیا۔

تفصیل کے مطابق جمعرات کے رات عشاء کے وقت آٹھ بجے کے لگ بھگ صوبہ ہلمند کے صدر مقام لشکرگاہ شہر کے حلقہ نمبر چودہ کے باباجی کے علاقے کے کونجک کے مقام پر پولیس وفوجی چوکیوں پر حملے کے نتیجے میں ٹینک تباہ اور پانچ اہلکار ہلاک ہوئے۔ اور جمعرات کے رات ضلع مارجہ کے علیزروں چارراھی کے علاقے میں دشمن پر اسی نوعیت حملے کے نتیجے میں ایک اور ٹینک تباہ اور 3 اہلکار ہلاک ہوئے۔ اسی طرح جمعرات کے روز صبح کے وقت بلیر کے علاقے میں ہونے والے بم دھماکہ سے ٹینک تباہ اور اس میں سوار اہلکاروں کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔ دوسری جانب جمعرات کے رات ایک بجے کے لگ بھگ ضلع گرشک کے کووک کے علاقے میں پولیس چوکی پر لیزر گن حملے کے نتیجے میں ایک پولیس ہلاک ہوا۔ جبکہ بدھ کے روز دو پہر گیارہ بجے کے لگ بھگ ضلع سنگین کے خاکیش کاریز کے علاقے میں فوجیوں پر گھات کی صورت میں حملہ ہوا، جس سے ٹینک تباہ اور اس میں سوار اہلکار ہلاک وزخمی ہوئے، یاد رہے کہ دشمن کے فائرنگ سے 2 مجاہدین زخمی، جبکہ ایک شہید ہوا۔

رپوٹ کے مطابق بدھ کے روز دن دس بجے کے لگ بھگ صوبہ زابل کے صدر مقام قلات شہر کے باباگک کے علاقے میں واقع چوکی پر سنائپر گن سے 2 فوجی ہلاک ہوئے، جبکہ جمعرات کے رات عشاء کے وقت آٹھ بجے کے لگ بھگ ضلع ارغنداب میں فوجی چوکیوں پر لیزر گن حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک ہوئے۔

اطلاع کے مطابق جمعرات کے رات عشاء کے وقت نو بجے کے لگ بھگ ضلع قادس کے مرکز کے قریب دشمن پر مجاہدین نے حملہ کیا، جس سے ایک فوجی ہلاک، جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔

موصولہ اطلاع کے مطابق بدھ کے روز صوبہ فاریاب ضلع قیصار کے آقمس کے علاقے میں ایک جنگجو ( گل احمد ولد سید نعمت ) مجاہدین سے آملا۔ اسی طرح ضلع المار کے چغاتک کے علاقے میں بھی ایک فوجی ( نور محمد ولد نصر الدین ) نے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈالا۔

اطلاع کے مطابق بدھ کے روز سہ پہر ایک بجے کے لگ بھگ صوبہ قندہار ضلع میوند کے جوگرم کے علاقے میں آپریشن کرنے والے فوجیوں سے جھڑپیں ہوئیں، جس سے ٹینک وگاڑی تباہ اور اس میں سور اہلکار ہلاک وزخمی ہوئے۔ دوسری جانب بدھ کے روز صبح چھ بجے کے لگ بھگ کلانکیچئی کے علاقے میں ہونے والے بم دھماکہ سے موٹرسائکل تباہ اور اس پر سوار 2 اہلکار ہلاک ہوئے، اسی طرح جمعرات کے رات عشاء کے وقت سات بجے کے لگ بھگ ضلع معروف کے مرکز پر لیزر گن حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلکا ہوئے۔ جبکہ بدھ کے روز شام چھ بجے کے لگ بھگ ضلع شاولیکوٹ کے تناوچئی کے علاقے میں لیزر گن حملے کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک ہوا۔

Related posts