دسمبر 12, 2019

قندوزو غزنی،چوکیاں فتح، کمانڈر سمیت 27 ہلاک، غنائم

قندوزو غزنی،چوکیاں فتح، کمانڈر سمیت 27 ہلاک، غنائم

الفتح آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے قندوز اور غزنی صوبوں میں فوجی چوکیوں اور گشتی پارٹی پر حملہ کیا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق صوبہ قندوز ضلع امام صاحب کے کول ارباب خلیل کے علاقے میں واقع فوجی چوکی پر طالبان نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب چھاپہ مار کر اللہ تعالی کی نصرت سے اس پر قابض ہوئے اور وہاں تعینات اہلکاروں میں سے کمانڈر الطاف سمیت 14 ہلاک جب کہ 9 زخمی اور مجاہدین نے 3 امریکی ہیوی مشین گنیں، ایک راکٹ، 4 امریکی رائفلیں، ایک وائرلیس اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرلی۔

دریں اثناء امریکی طیاروں نے کٹھ پتلی کرائے کے قاتلوں کو  نشانہ بنایا،جس میں دشمن کو مزید ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب صوبہ غزنی کے صدرمقام غزنی شہر کے قلعہ جوز کے مقام پر واقع چوکی پر مجاہدین نے اسی نوعیت کا حملہ کرکے اس کا کنٹرول حاصل کرلیااور وہاں تعینات 8  اہلکار ہلاک ہوئے،جن کے اسلحہ وغیرہ مجاہدین نے قبضے میں لیا اور ساتھ ہی تازہ دم اہلکاروں کو مجاہدین کی کمین گاہ کا سامنا ہوا،جس کے نتیجے میں 2 ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ دشمن کو ہلاکتوں کا سامنا بھی ہوا۔

دوسری جانب رات ہی کے وقت ضلع شلگر کے چاردیوال کے علاقے میں فوجی چوکی پر ہونے والے لیزرگن حملے میں 5 اہلکاروں کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔

Related posts