دسمبر 14, 2019

امریکی حملےو چھاپے،بچوں سمیت 6شہید، 3 گرفتار

امریکی حملےو چھاپے،بچوں سمیت 6شہید، 3 گرفتار

جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے پکتیکا، پکتیا اور غزنی صوبوں میں نہتے عوام کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنانے کے علاوہ سویلین آبادی پر چھاپہ بھی مارا۔

اطلاعات کے مطابق پیر کےروز شام کے وقت صوبہ پکتیکا کے مرکز شرنہ شہر کے شیدم گاؤں کے قریب امریکی ڈرون حملے میں ایک بچہ شہید  اور ایک بچی زخمی ہوئی اورمنگل کےروز صبح کے وقت صوبہ غزنی ضلع خوگیانی کے سرہ قلعہ گاؤں پر مارٹرتوپ گولوں سے ایک شخص اور ایک بچہ شہید ہوا۔

دوسری جانب پیر کےروز مغرب کے وقت ضلع زازئی آریوب کے علی سنگ کے علاقے میں امریکی ڈرون حملے میں 3 نوجوان شہید ہوئے اور رات گئے جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے مذکورہ علاقے پر چھاپہ مار کر متعدد گھروں کے دروازوں کو تباہ، لوٹ ، تشدد اور 3 افراد کو حراست میں لیا،جب کہ ایک پر فائرنگ کرکے انہیں زخمی کردیا۔ اناللہ وانآ الیہ راجعون

Related posts