دسمبر 12, 2019

مجاہدین کے حملے،پانچ ٹینک تباہ، 21 ہلاک، غنائم

مجاہدین کے حملے،پانچ ٹینک تباہ، 21 ہلاک، غنائم

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے ننگرہار،غزنی، پکتیا،بغلان، تخار اور کاپیسا صوبوں میں فوجی کاروان اور مراکز پر حملہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق منگل کےروز دوپہر کے وقت صوبہ ننگرہار ضلع خوگیانی کے نوکڑخیل کے علاقے میں فوجی کاروان پر ہونے والے حملے میں 10 اہلکار ہلاک،2ٹینک تباہ اور مجاہدین نے 7 عدد ہتھیار اور ایک ٹینک کو بھی قبضے میں لیا۔

دریں اثناء صوبہ بغلان کےصدرمقام پل خمری  شہر  کے قریب خلازئی کے مقام پر سیکورٹی فورسز کو مجاہدین کی مزاحمت کا سامنا ہوا، جس کے نتیجے میں 2 فوجی ٹینک تباہ، 3 اہلکار ہلاک جب کہ کمانڈر نجم الدین سمیت 4 شدید زخمی اور دیگر فرار ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب عشاء کے وقت صوبہ پکتیا کے صدر مقام گردیز شہر کے ابراہیم خیل کے علاقے میں گشتی پارٹی پر ہونے والے حملے میں 3 اہلکار ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوئے اور ضلع زازئی آریوب کے سروانہ خیل گاؤں کے قریب مجاہدین نے کمانڈو اہلکار محمدگل ولد جنت گل کو پیر کےروز موت کے گھاٹ اتار دیا۔

واضح رہےکہ ابراہیم خیل کے علاقے میں دشمن کی جوابی فائرنگ سے ایک مجاہد شہید جب کہ 2 زخمی ہوئے۔تقبلہ اللہ تعالی

دوسری جانب منگل کے روز دوپہر کے وقت صوبہ غزنی ضلع مقر کے مانکو کے علاقے میں پولیس گشتی پارٹی پر حملے کے دوران ایک ٹینک دھماکہ سے تباہ اور اس میں سوار اہلکاروں میں سے 3 ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوئے۔

اسی طرح پیر اور منگل کی درمیانی شب صوبہ تخار ضلع دشت قلعہ میں مجاہدین نے امان اللہ نامی جنگجو کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

نیز پیر کےروز شام کے وقت صوبہ کاپیسا ضلع تگاب کے مرکز میں مجاہدین کے حملے میں ایک جنگجو زخمی ہوا۔

Related posts