دسمبر 14, 2019

الفتح کاروائیاں: ہلمند میں سات ٹینک وگاڑیاں تباہ، 35 فورسز ہلاک وزخمی

الفتح کاروائیاں: ہلمند میں سات ٹینک وگاڑیاں تباہ، 35 فورسز ہلاک وزخمی

 

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ ہلمند کے گرشک، سنگین، مارجہ، واشیر، ناوہ ونادعلی اضلاع میں دشمن کے مراکز وکٹھ پتلیوں پر حملہ کیا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق پیر کے روز ضلع ماجرہ کے جرنانوں کے علاقے میں دشمن کے کاروان پر حملے کے نتیجے میں 2 ٹینک ایک کرینگ گاڑی تباہ اور سات اہلکار ہلاک ہوئے۔ اور منگل کے روز صبح سات بجے کے لگ بھگ موبائل کمبے کے علاقے میں دشمن پر مجاہدین نے حملہ کیا، جس سے 2 ٹینک تباہ اور ان میں سوار اہلکاروں کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔

ذرائع نے ضلع نادعلی کے شاول ماندہ، قلف، نرئی پل کے علاقوں میں دشمن پر مجاہدین نے حملہ کیا، جس سے ٹینک تباہ اور پانچ اہلکار ہلاک ہوئے۔

اور منگل کے روز سہ پہر دو بجے کے لگ بھگ ضلع ناوہ کے ٹنگان گودر کے علاقے میں واقع چوکی پر سنائپر گن حملہ ہوا، جس سے ایک سنگور جنگجو ہلاک ہوا۔

دوسری جانب منگل کے رات عشاء کے وقت سات بجے کے لگ بھگ ضلع گرشک کے نہر سراج کے علاقے کے خاکسار جامع، مختر قلعہ، یخچال، حیدراباد اور حاجی عبد العزیز پٹرول پمپ کے علاقوں میں دشمن پر حملوں اور بم دھماکوں کے نتیجے میں ٹینک تباہ اور 18 اہلکار ہلاک وزخمی ہوئے۔ یاد رہے کہ دشمن کے فائرنگ سے 2 مجاہدین زخمی، جبکہ ایک شہید ہوا۔

رپوٹ کے مطابق منگل کے رات دس بجے کے لگ بھگ ضلع واشیر کے مرکز کے قریب اور توت شاہ کے علاقوں میں ہونے والے بم دھماکوں سے 3 اہلکار ہلاک ہوئے۔

Related posts