دسمبر 12, 2019

الفتح آپریشن: ٹینک تباہ، 25 فورسز ہلاک وزخمی، گاڑی غنیمت

الفتح آپریشن: ٹینک تباہ، 25 فورسز ہلاک وزخمی، گاڑی غنیمت

 

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے قندہار، بادغیس، فاریاب، ہرات وروزگان صوبوں میں کٹھ پتلی فوجیوں وپولیس اہلکاروں پر حملہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز دو پہر دو بجے کے لگ بھگ صوبہ قندہار ضلع پنجوائی کے دوآب کے علاقے میں دشمن پر حملے کے نتیجے میں موٹرسائکل تباہ اور اس پر سوار ایک اہلکار زخمی ہوا۔ اسی طرح منگل کے روز صبح چھ بجے کے لگ بھگ ضلع میوند کے شلغم ماندہ، جوگرم اور سور بغل کے عالقے میں دشمن پر حملوں اور بم دھماکوں کے نتیجے میں 9 اہلکار ہلاک ہوئے۔ اور منگل کے رات عشاء کے وقت آٹھ بجے کے لگ بھگ ضلع معروف کے ضلعی مرکز پر لیزر گن حملے کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک ہوا۔

رپوٹ کے مطابق پیر کے روز سہ پہر ایک بجے کے لگ بھگ صوبہ ہرات ضلع رباط کے خلاوک کے علاقے کے ڈامبر کے مقام پر واقع چوکی پر مجاہدین نے حملہ کیا، جس سے ایک اہلکار ہلاک ہوا، اور پیر کے روز صبح کے وقت ضلع شینڈنڈ کے عزیز آباد بازار کے علاقے میں فوجی کاروان پر حملے کے نتیجے میں دشمن کو نقصانات کا سامنا ہوا۔

آمدہ رپوٹ کے مطابق منگل کے رات دس بجے کے لگ بھگ صوبہ روزگان ضلع دھراود کے لبلان اور تور نوصر کے علاقوں میں پولیس پر لیزر حملوں کے نتیجے میں سات اہلکار ہلاک، جبکہ ایک پولیس ( احسان اللہ ولد وکیل) ایک کلاشنکوف سمیت مجاہدین سے آملا، دوسری جانب منگل کے رات دس بجے کے لگ بھگ  ضلع خاص روزگان کے مرکز کے قریب واقع یونٹ پر اسی نوعیت حملے کے نتیجے میں 3 اور اہلکار ہلاک ہوئے۔

ذرائع نے صوبہ فاریاب کے صدر مقام میمنہ شہر سے اطلاع دی کہ منگل کے روز سہ پہر دو بجے کے لگ بھگ دہ سیدان کے علاقے میں امارت اسلامیہ کے رابط مجاہد نے دشمن پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کمانڈر نجیب اللہ قرہ اور کمانڈر بسم اللہ موقع پر ہلاک ہوئے، اور رابط مجاہد گاڑی وکلاشنکوف سمیت مجاہدین تک پہنچنے میں کامیاب ہوا۔ دوسری جانب منگل کے روز صبح کے وقت ضلع قیصار کے صوف قلعہ کے علاقے میں ایک جنگجو نعمت اللہ ولد عبد اللہ مجاہدین سے آملا۔

آمدہ اطلاع کے مطابق پیر کے روز صبح نو بجے کے لگ بھگ صوبہ نیمروز ضلع خاشرود کے گلمندئی، پشت حسن اور خیراباد کے علاقوں میں سنائپر گن سے 2 فوجی ہلاک ہوئے۔ یاد رہے کہ دشمن کے فائرنگ سے ایک مجاہد زخمی ہوا۔

موصولہ رپوٹ کے مطابق منگل کے روز صبح آٹھ بجے کے لگ بھگ صوبہ بادغیس ضلع سنگ اتش کے مرکز کے قریب ہونے والے بم دھماکہ سے ٹینک اور موٹرسائکل تباہ اور 2 اہلکار ہلاک ہوئے۔

Related posts