دسمبر 14, 2019

خوست،غزنی، میدان، پکتیکا و پروان:10 ہلاک، 4 سرنڈر

خوست،غزنی، میدان، پکتیکا و پروان:10 ہلاک، 4 سرنڈر

کابل انتظامیہ کے سیکورٹی فورسز کو امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے خوست، غزنی، میدان اور پکتیکا صوبوں میں نشانہ بنایا، جب کہ صوبہ پروان میں 4 اہلکار مجاہدین سے آملے۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات کےروز دوپہر کے وقت صوبہ خوست ضلع صبری کے اولیاء خوانہ زیارت کے مقام پر مجاہدین کے حملے میں 3 اہلکار ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوئے۔

دریں اثناء صوبہ غزنی ضلع دہ یک کے لغوات کے مقام پر مجاہدین نے ایک فوجی کو قتل کردیا۔

دوسری جانب بدھ کےروز صبح کے وقت صوبہ میدان کےصدرمقام میدان شہر کے خانہ کے مقام پر بم دھماکہ سے جنگجوؤں کی رینجر گاڑی تباہ  اور اس میں سوار 3 اہلکار ہلاک جب کہ ایک زخمی ہوا اور شام کے وقت سہاک کے مقام پر جنگجوؤں کے مرکز پر مجاہدین نے میزائل داغے، جو اہداف پر گر کر دشمن کے لیے جانی و مالی نقصانات کے سبب بنے۔اسی طرح ضلع سیدآباد کے تنگی دوراہی کے مقام پر بم دھماکے نے 2 فوجیوں کی جان لی۔

نیز جمعرات کےروز صبح کے وقت صوبہ پکتیکا ضلع سرحوضہ کے شاہ طور کے علاقے میں چوکی پر ہونے والے حملے میں ایک جنگجو مارا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز صوبہ پروان ضلع شینوار کے مربوطہ علاقوں میں 4 سیکورٹی اہلکاروں نے یارمحمد ولد عبدالحمید،علی محمد ولد شیرین گل، داد محمد ولد اللہ محمد اور نجم الدین ولد عبدالسلام نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مخالفت سے دستبردار ہوئے۔

Related posts