دسمبر 14, 2019

زابل وہلمند: امریکی بمبار، مکان وگاڑیاں تباہ، 6 شہری شہید وزخمی

زابل وہلمند: امریکی بمبار، مکان وگاڑیاں تباہ، 6 شہری شہید وزخمی

 

سفاک امریکیوں اور ان کے کٹھ پتلیوں نے زابل وہلمند صوبوں میں عوام کو نشانہ بنایا۔

رپوٹ کے مطابق بدھ کے روز دو پہر بارہ بجے کے لگ بھگ صوبہ زابل ضلع سیورئی کے ملایان اور محمد شاخیل گاؤں پر بمبار کی، جس سے ایک مکان منھدم اور خاتون وبچہ زخمی ہوا۔

اطلاع کے مطابق بدھ کے روز عصر چار بجے کے لگ بھگ صوبہ ہلمند ضلع گرشک کے حاجی عبد العزیز پٹرول پمپ کے علاقے میں امریکی طیاروں نے بمبار کی، جس سے سویلین گاڑی تباہ اور 2 شہری شہید ہوئے۔ انا للہ انا الیہ راجعون

دوسری جانب جمعرات کے رات عشائ کے وقت نو بجے کے لگ بھگ ضلع مارجہ کے دشت کے علاقے میں بھی امریکی طیاروں نے بمبار کی، جس سے سویلین گاڑی تباہ اور ایک شہری شہید، جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

Related posts