دسمبر 14, 2019

بدخشان ،قندوزو بغلان فتوحات،کمانڈر سمیت21 ہلاک و زخمی

بدخشان ،قندوزو بغلان فتوحات،کمانڈر سمیت21 ہلاک و زخمی

الفتح آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بدخشان قندوز اور بغلان صوبوں میں دشمن پر حملہ کیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب صوبہ بدخشان ضلع وردوج کے زو کے علاقے میں مجاہدین نے سیکورٹی فورسز کے خلاف وسیع کاروائی کا آغاز کیا،جس کے نتیجے میں دشمن نے 20 چوکیوں کو چھوڑ کر ضلعی مرکز کی جانب فرار ہوا۔

دریں اثناء ضلع زیباک کے  گل خانہ کے علاقے میں  مجاہدین کے حملے میں 2 فوجی ہلاک جب کہ ایک زخمی ہوا۔

رپورٹ کے مطابق بدھ کےروز مغرب کے وقت صوبہ بغلان ضلع پل خمری کے جوئے نو احمدزئی کے علاقے میں مجاہدین نے آپریشن کا آغاز کیا،جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے تمام علاقہ مکمل طور پر فتح ہونے کے علاوہ 2 فوجی ٹینک تباہ، 8 اہلکار ہلاک جب کہ 9 زخمی اور دیگر فرار ہوئے اور مجاہدین نے اسلحہ وغیرہ بھی قبضے میں لیا۔

اسی طرح جمعرات کےروز صبح کے وقت صوبہ قندوز ضلع خان آباد کے خوجہ پستہ کے مقام پر مجاہدین نے کمانڈر سلام کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور ان کی گاڑی بھی تباہ ہوئی۔

Related posts