دسمبر 14, 2019

امریکی چھاپے وحملے،3 خواتین زخمی،4 افراد گرفتار

امریکی چھاپے وحملے،3 خواتین زخمی،4 افراد گرفتار

جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے بغلان، ننگرہار اور غزنی صوبوں میں عوام کو نشانہ بنایا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب صوبہ بغلان ضلع مرکزی بغلان کے لرخاویان کے مقام پر جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے چھاپہ مار کر وحشت وبربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو  بھائیوں ذبیح اللہ اور نعمت اللہ ولدان عصمت اللہ کو حراست میں لیا ۔

دریں اثناء صوبہ ننگرہار ضلع مہمنددرہ کے سلطان خیل گاؤں پر کرائے کے قاتلوں کمانڈو نے شب خون مار کر  دو افراد شیرجان اور وحدت کو حراست میں لیا۔

دوسری جانب منگل کے روز شام کے وقت صوبہ غزنی کے صدر مقام غزنی شہر کے نوغی گاؤں کو کٹھ پتلی فوجوں نے مارٹرگولوں کا نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں خیراللہ اور جگڑن کے مکانات تباہ ہونے کے علاوہ 3 خواتین بھی زخمی ہوئیں۔ اناللہ وانآ الیہ راجعون

Related posts