دسمبر 14, 2019

کاروائیاں جاری، فتوحات،17 ہلاک، گاڑیاں تباہ

کاروائیاں جاری، فتوحات،17 ہلاک، گاڑیاں تباہ

الفتح آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بلخ، بغلان، کاپیسا،قندوز،لغمان،پکتیا اور میدان صوبوں میں کٹھ پتلی فوجوں کے خلاف وسیع کاروائی کا آغاز کیا۔

اطلاعات کے مطابق منگل کےروز مغرب کے وقت صوبہ بلخ ضلع خاص بلخ کے بنگلہ کے علاقے میں چوکی پر ہونے والے حملے میں 2 اہلکار قتل اورعشاء کے وقت شرشرک کےمقام پر فوجی بیس پر حملے میں بیس کمانڈر ہلاک جب کہ رات گئے  فوجی بیس پر حملے کے دوران ایک اہلکار مارا گیا۔اسی طرح مغرب کے وقت ضلع چمتال کے مرکز کے قریب فوجی کانوائے پر حملے میں ایک آئل ٹینکر نذرآتش جب کہ رات گئے ضلع دہدادی کے پل مامکری کے مقام پر پولیس چوکی پر ہونے والے حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوا۔

رپورٹ کے مطابق  بدھ کےروز صبح کے وقت صوبہ بغلان ضلع پل خمری کے خلازئی گاؤں کے قریب حاجی منگ چوکی میں مجاہدین کے حکمت عملی کے تحت ہونے والے دھماکہ نے 3 فوجیوں کی جان لی اور متعدد زخمی ہوئےاور درقد کے علاقے میں کمانڈو کے ٹینک کو مجاہدین نے نشانہ بناکر تباہ کردیا اور اس میں سواراہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

صوبہ کاپیساسے اطلاع ملی ہےکہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب ضلع نجرآب کے درہ پٹہ، درہ غوث،درہ کلان، درہ غوچلان اور دیگر علاقوں  پر مجاہدین نے  وسیع حملہ کیا، جو تاحال جاری ہے،جس میں اب تک اللہ تعالی کی نصرت سے درہ تپہ مکمل ہونے کے علاوہ ایک ٹینک تباہ اور اس میں سوار 3 اہلکار ہلاک جب کہ متدد زخمی ہوئے اور مجاہدین کی پیش قدمی جاری ہے اور منگل کےروز شام کے وقت سابات کے علاقے میں بم دھماکہ سے 3 جنگجو ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوئے۔

دوسری جانب منگل کےروز مغرب کے وقت صوبہ قندوز ضلع خان آباد کے نوآباد کے علاقے میں فوجی بیس کے آفسر عیدمحمد کو  مجاہدین نے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

دریں اثناء صوبہ لغمان ضلع علیشنگ کے جبون ڈاگ کے علاقے میں فوجی کاروان پر ہونے والے حملے میں ایک ٹینک اور ایک آئل بھرا ٹینکر تباہ ہونے کے علاوہ سیکورٹی اہلکاروں کو بھی ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔

اسی طرح صوبہ کنڑضلع دانگام کے بداد کے علاقے میں منگل کےروز مجاہدین نے ڈسٹرکٹ اینٹلی جنس آفسر پر حملہ کیا،جس کے نتیجے میں وہ محافظوں سمیت شدید زخمی ہوا۔

نیز منگل کےروز شام کے وقت صوبہ پکتیا کے صدر مقام گردیز شہر کے پیرباغ کے مقام پر بم دھماکہ سے پولیس ہلاک ہلاک اور ضلع احمدخیل کے سکندرخیل کے مقام پر مجاہدین کے حملے میں ایک فوجی زخمی ہوا۔

صوبہ میدان سے  اطلاع ملی ہےکہ منگل کےروز عشاء کے وقت صدر مقام میدان شہر کے موسی غونڈی نامی چوکی پر حملے میں ایک فوجی اور منگلان قلعہ کے قریب بم دھماکہ سے ایک فوجی ہلاک اور عشاء کے وقت ضلع چک کے انتن نامی چوکی پر مجاہدین کے حملے میں ایک فوجی قتل جب کہ ضلع سیدآباد کے سالار کے مقام پر بم دھماکہ سے ایک فوجی ہلاک ہوا۔

Related posts