دسمبر 14, 2019

الفتح آپریشن: حملے ودھماکے، 4 ٹینک تباہ، پولیس چیف سمیت 45 ہلاکتیں

الفتح آپریشن: حملے ودھماکے، 4 ٹینک تباہ، پولیس چیف سمیت 45 ہلاکتیں

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے قندہار، ہرات، ہلمند، فراہ، فاریاب، بادغیس وسرپل صوبوں میں دشمن پر حملہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق منگل کے رات صوبہ ہرات ضلع اوبئی کے مرکز کے قریب واقع چوکی میں تعینات رابط مجاہد کے حملے کے نتیجے میں کمانڈر شرافت سمیت پانچ اہلکار ہلاک، جبکہ 2 مزید زخمی ہوئے اور رابط مجاد مختلف النوع فوجی سازوسامان سمیت مجاہدین تک پہنچنے میں کامیاب ہوا۔

رپوٹ کے مطابق منگل کے روز صبح نو بجے کے لگ بھگ صوبہ بادغیس ضلع قادس کے قرچق کے علاقے میں فوجی کاروان پر حملے کے نتیجے میں کمانڈر لطیف سمیت پانچ اہلکار ہلاک، جبکہ پولیس چیف سمیت 8 زخمی اور ٹینک تباہ ہوا۔ دوسری جانب منگل کے روز صبح کے وقت مذکورہ ضلع میں 2 پولیس (سید عظیم ولد سید اعظم اور فضل احمد ولد محمد) مجاہدین سے آملے۔ اسی طرح منگل کے روز صبح کے وقت ضلع جوند میں 2 اہلکار (عبد اللطیف ولد حاجی گل محمد اور نثار احمد ولد محمد عیسی) نے مجاہدین کی مخالفت سے دست برداری کا اعلان کیا۔

موصولہ اطلاع کے مطابق منگل کے رات گیارہ بجے کے لگ بھگ صوبہ فاریاب ضلع شیرین تگاب کے مرکز میں سنائپر گن حملے کے نتیجے میں کمانڈر احسان اللہ سمیت 3 اہلکار ہلاک، جبکہ ایک زخمی ہوا۔

اطلاع کے مطابق منگل کے رات ایک بجے کے لگ بھگ صوبہ فراہ کے صدر مقام فراہ شہر کے زمان گاؤں کے علاقے میں دشمن پر مجاہدین نے حملہ کیا، جس سے ٹینک تباہ، اور 6 اہلکار ہلاک وزخمی ہوئے۔ دوسری جانب مجاہدین نے ضلع پشتکوہ کے مرکز پر میزائل داغے، جو اہداف پر گرے، جس سے دشمن کو نقصانات کا سامنا ہوا۔

آمدہ رپوٹ کے مطابق پیر کے روز سہ پہر ایک بجے کے لگ بھگ صوبہ ہلمند ضلع ناوہ کے جرناموں کے علاقے میں ہونے والے بم دھماکہ سے ٹینک تباہ اور اس میں سوار اہلکار ہلاک وزخمی ہوئے۔ اور پیر کے روز دو پہر گیارہ بجے کے لگ بھگ ضلع گرشک کے سیدان کے علاقے میں پولیس کی گشتی پارٹی پر حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی، جبکہ ایک ہلاک ہوا۔ یاد رہے کہ دشمن کے فائرنگ سے ایک مجاہد شہید ہوا۔ اسی طرح پیر کے روز دو پہر بارہ بجے کے لگ بھگ نہر سراج کے علاقے یخچال کے مقام پر دشمن پر حملے کے نتیجے میں ایک اور ٹینک تباہ اور اس میں سوار اہلکار ہلاک وزخمی ہوئے۔ جبکہ منگل کے رات دس بجے کے لگ بھگ ضلع واشیر کے مرکز کے قریب دشمن پر بم دھماکے ہوئے، جس سے سات اہلکار ہلاک ہوئے۔

ذرائع نے صوبہ سرپل ضلع گوسفندئی سے اطلاع دی کہ پیر کے روز شام کے وقت آق گنبد کے علاقے میں دشمن پر مجاہدین نے حملہ کیا، جس سے 2 جنگجو ہلاک اور مجاہدین نے ان کے موٹرسائکل غنیمت کرلیا۔

آمدہ رپوٹ کے مطابق پیر کے روز شام چھ بجے کے لگ بھگ صوبہ قندہار کے صدر مقام قندہار شہر کے حلقہ نمبر چودہ کے علاقے میں مسلحانہ کاروائی کے نتیجے میں انٹلی جنس کمانڈر ہلاک ہوا، دوسری جانب منگل کے رات عشاء کے وقت نو بجے کے لگ بھگ ضلع میوند کے سور بغل کے علاقے میں لیزر گن سے مجاہدین نے 2 فوجیوں کو نشانہ بناکر مار ڈالے۔

Related posts