نومبر 22, 2019

جنایت: امریکی چھاپے، بچوں سمیت 3 شہید وزخمی

جنایت: امریکی چھاپے، بچوں سمیت 3 شہید وزخمی

 

سفاک امریکیوں اور ان کے کٹھ پتلیوں نے روزگان وفراہ صوبوں میں عوام کا جینا حرام کردیا۔

تفصیل کے مطابق جمعرات کے رات صوبہ روزگان کے صدر مقام ترینکوٹ شہر کے درویشان کے علاقے کے سغر کے مقام پر امریکیوں اور ان کے کٹھ پتلیوں نے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے چھاپہ مار کر ظلم وبربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک مکان، گاڑی وموٹرسائکل تباہ اور 2 بچے زخمی، جبکہ ایک شہری شہید ہوا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

صوبہ فراہ ضلع بکو سے اطلاع ملی ہے کہ جمعرات کے روز سہ پہر دو بجے کے لگ بھگ ودود بازار کے علاقے میں امریکی طیاروں نے بمبار کی، جس سے سویلین گاڑی تباہ ہوئی۔

Related posts