نومبر 22, 2019

الفتح کاروائیاں: چوکیاں فتح، 6 ٹینک تباہ، 46 ہلاکتیں، غنائم

الفتح کاروائیاں: چوکیاں فتح، 6 ٹینک تباہ، 46 ہلاکتیں، غنائم

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے فاریاب، دائی کنڈی، ہلمند، زابل وقندہار صوبوں میں فوجی چوکیوں پر حملہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز دو پہر بارہ بجے کے لگ بھگ صوبہ فاریاب ضلع پشتونکوٹ کے چقماق کے علاقے میں فوجی کاروان پر مجاہدین کے حملے اور بارودی سرنگوں کے نتیجے میں پانچ ٹینک تباہ اور اور سپیشل فورس کے 12 کٹھ پتلی ہلاک، جبکہ پانچ مزید زخمی ہوئے۔

رپوٹ کے مطابق بدھ کے رات صوبہ دائی کنڈی ضلع گیزاب کے کنگر کے علاقے میں چوکی پر امارت اسلامیہ کے کمانڈوز نے چھاپہ مارا، جس سے چوکی فتح، پانچ اہلکار ہلاک، جبکہ مجاہدین نے 4 موٹرسائکل، ایک ہیوی مشن گن اور 4 کلاشنکوفوں سمیت مختلف النوع فوجی سازوسامان غنیمت کرلیا۔ دوسری جانب بدھ کے روز صبح کے وقت ضلع ناومیش کے غیچ کے علاقے می واقع چوکی کو دشمن نے مجاہدین کے ممکنہ حملوں کی خوف سے چھوڑ کر فرار کی راہ اپنالی۔

اطلاع کے مطابق بدھ کے رات بارہ بجے کے لگ بھگ صوبہ قندہار ضلع ارغستان کے اندوز کے علاقے میں واقع چوکی پر حملے کے نتیجے میں پانچ اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے۔

موصولہ رپوٹ کے مطابق بدھ کے روز صبح نو بجے کے لگ بھگ صوبہ بادغیس ضلع مقر کے قرقچ کے علاقے مین ہونے والے بم دھماکہ سے ٹینک تباہ اور اس میں سوار 6 اہلکار ہلاک، جبکہ 4 مزید زخمی ہوئے۔ اسی طرح منگل کے روز ضلع سنگ آتش کے مرکز کے قریب دشمن پر حملہ ہوا، جس سے رینجر گاڑی تباہ اور اس میں سوار اہلکاروں کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔

آمدہ اطلاع کے مطابق بدھ کے رات عشاء کے وقت آتھ بجے کے لگ بھگ صوبہ ہلمند ضلع گرشک کے نہر سراج کے علاقے کے پوپلزوں، سیدان، الکوزوں شاخ، حیدراباد اور کووک کے علاقوں میں دشمن پر حملوں کے نتیجے میں 9 اہلکار ہلاک ہوئے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق بدھ کے رات عشاء کے وقت نو بجے کے لگ بھگ صوبہ زابل ضلع ارغنداب کے چپہ بند کے علاقے میں لیزر گن سے ایک فوجی ہلاک ہوا۔

Related posts