نومبر 22, 2019

کابل،خوست،لوگر ومیدان:کمانڈو سمیت 15 ہلاک

کابل،خوست،لوگر ومیدان:کمانڈو سمیت 15 ہلاک

کمانڈو اور کٹھ پتلی فوجوں کو امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے کابل،خوست،لوگر اور میدان صوبوں میں نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق منگل کےروز صبح کے وقت صوبہ خوست کے صدر مقام خوست شہر کے بازار میں بم دھماکہ سے کمانڈو کی رینجر گاڑی تباہ اور اس میں سوار اہلکاروں میں سے 4 ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوئے اور اسی وقت ضلع شیخ امیر کے شمل کے مقام پر بم دھماکہ سے ایک کمانڈو ہلاک جب کہ پیر کےروز مغرب کے وقت ضلع صبری کے سوری پان کے مقام پر گرگیری نامی فوجی مرکز پر مجاہدین نے حملہ کیا،جس میں دشمن کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق پیر کےروز صوبہ میدان  کے صدرمقام میدان شہر کے چاربند کے مقام پر بم دھماکہ نے 2 فوجیوں کی جان لی اور ضلع سیدآباد کے لوہڑہ اور شیخ آباد کے علاقوں میں مجاہدین کے حملوں میں 2 فوجی ہلاک جب کہ ایک زخمی ہوا۔

اسی طرح منگل کےروز صبح کے وقت صوبہ لوگر ضلع محمدآغہ کے سرخاب کے علاقے میں بم دھماکہ سے 4 جنگجو ہلاک ہوئے۔

صوبہ کابل سے اطلاع ملی ہےکہ پیرکےروز شام کے وقت ضلع سروبی کے وزبین بیس کے قریب چینکی کے مقام پر مجاہدین نے سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا، جو عشاء تک جاری رہا،جس میں 2 فوجیوں کی ہلاکت اور ایک کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی۔

Related posts