نومبر 22, 2019

امریکی وحشت،مساجد،مکانات تباہ، شہداء

امریکی وحشت،مساجد،مکانات تباہ، شہداء

جارح امریکی و کٹھ پتلی درندوں نے پکتیااور میدان صوبوں میں عوام کا جینا حرام کردیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب جارح امریکی و کٹھ پتلی کمانڈو نے صوبہ پکتیا ضلع زرمت کے مکاوہ، سیکان اور کوتی خیل گاؤں پر چھاپہ مار کر 26 گھنٹے تک وحشت و بربریت کامظاہرہ کرتے ہوئے 12 گھروں اور مسجد کے دروازوں کو کھڑکیوں کو توڑنے کے علاوہ،چوری لوٹ مار کی اور ایک 2 افراد کو شہید ایک زخمی اور بیرونی ملک سے آنے والے مسافر عبداللہ ولدطاؤس کو حراست میں لیا۔

دوسری جانب پیر اور منگل کی درمیانی شب مذکورہ ضلع کے سہاک کے علاقے موسی وال گاؤں پر ایک بار پھر جارح صلیبی وکٹھ پتلی فوجوں نے شب خون مار کر وحشت وبربریت کے علاوہ ایک خاتون اور ان کے خاوند کو زخمی کردیا۔

رپورٹ کے مطابق اتوار اورپیر کی درمیانی شب وحشی صلیبی و کٹھ پتلی درندوں نے صوبہ میدان ضلع سیدآباد کے جنگ جائی گاؤں پر چھاپہ مار کر متعدد گھروں کے دروازوں کو تباہ، لوٹ مار اور عوام پر تشدد بھی کیا اور مسلسل دو راتوں میں عوام کو شدید سردی میں ٹہرائے۔اناللہ وانآ الیہ راجعون

Related posts