نومبر 22, 2019

ماہنامہ شریعت کا91واں شمارہ منظرِعام پر

ماہنامہ شریعت کا91واں شمارہ منظرِعام پر

شمارہ نمبر 91

افغانستان کا معاملہ کافی حد تک امید افزا ہو گیا ہے۔ مسلمانوں کو ختم کرنے کے ارادے لے کر آنے والا امریکا اب خود مسلمانوں سے اپنی بقا کی بھیک مانگ رہا ہے۔ دوسری طرف امریکا کے زور سے بننے والی کابل انتظامیہ امریکی انخلا کے بعد کے حالات سے بے حد خوف زدہ اور حواس باختہ ہو چکی ہے۔ وہ اپنی تمام تر توانائی صَرف کر کے امریکی انخلا کو ملتوی کرانے کی کوشش میں ہے۔ کابل انتظامیہ امریکی انخلا کے غم سے ایسے پھڑپھڑا رہی ہے، جیسی بے چینی جسم روح کے نکلتے وقت محسوس کرتا ہے۔ اب افغانستان کے معاملے میں امریکا میں بھی وہ دَم باقی نہیں رہا، جو کبھی پہلے ہوا کرتا تھا۔ اس لیے ڈونلڈٹرمپ مذاکراتی کی منسوخی کے بعد بھی اس کوشش میں ہیں کہ مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جا سکے۔ وہ اس کے لیے اپنے طور کوششیں کر رہے ہیں۔ جب کہ طالبان نے روزِاوّل سے مذاکرات کا دروازہ کھلا رکھا ہے، تاکہ افغانستان کا امن و امان لوٹ آئے۔ البتہ طالبان کی جانب سے مذاکرات کے لیے ہر دَم دروازہ کھلا رکھنے کا باعث کوئی کمزور پوزیشن نہیں، بلکہ حالات کی بہتری ہے۔ جب کہ طالبان کی طرف سے مذاکرات کے لیے ہمیشہ تیار رہنے کے باوجود اپنے مضبوط موقف سے ذرّہ برابر پسپائی کا کوئی موقع دیکھنے کو نہیں ملا۔ یہی طالبان کی سیاسی فتح ہے، جس سے امریکا مزید بے چین ہے۔

اب افغانستان میں امید کی جا رہی ہے کہ جلد ایک اسلامی حکومت کا قیام عمل میں آیا چاہتا ہے۔ طالبان اس کے لیے بھرپور جہادی معرکے لڑ رہے ہیں۔ وہ قربانیاں دے رہے ہیں۔ وہ شہید ہو رہے ہیں۔ وہ امت کے کل کے لے اپنا آج فنا کر رہے ہیں۔ یہ سب اللہ کی توفیق سے ہے، کہ وہ اپنے دین کے لیے کسے قبول فرماتا ہے۔

ماہنامہ شریعت کو خود بھی پڑھیں اور اسے اپنے جاننے والوں تک بھی پہنچائیں

ماہنامہ شریعت ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے درج ذیل لنکس استعمال کریں:

پی ڈی ایف فائل ڈاونلوڈ لنک ‏

http://www.mujali.com/shariat/shariat-91.pdf

یونیکوڈ{ورڈ}فائل ڈاونلوڈ لنک

http://www.mujali.com/shariat/shariat–91msword.docx

ماہنامہ شریعت کا ٹویٹر اکاونٹ

www.twitter.com/shariatmagazin1

الامارہ وٹس آپ نمبر

0093708638285

Related posts