نومبر 16, 2019

مجاہدین کے حملے،امریکی فوجی سمیت 10 قتل، 2 ٹینک تباہ

مجاہدین کے حملے،امریکی فوجی سمیت 10 قتل، 2 ٹینک تباہ

جارح امریکی فوجوں اور کٹھ پتلی کمانڈو کو امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے لوگر،میدان، نورستان، پکتیکا، قندوز،خوست اورکنڑ صوبوں میں نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق بدھ کےروز سہ پہر کے وقت صوبہ لوگر ضلع چرخ کے میرک کے علاقے میں مجاہدین نے جارح امریکی و کٹھ پتلی کمانڈو پر حملہ کیا،جس میں ایک امریکی اور 4 کمانڈو ہلاک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق دشمن کی جوابی فائرنگ سے ایک مجاہد بھی شہید ہوا۔ تقبلہ اللہ تعالی

دوسری جانب بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب صوبہ میدان ضلع سیدآباد کے ملی خیل کے علاقے میں کمانڈو کا ٹینک بارودی سرنگ کا نشانہ بن کر تباہ اور اس میں سوار اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

دریں اثناء صوبہ پکتیکا ضلع مٹھاخان کے کرم کے علاقے میں چوکی پر ہونے والے حملے میں ایک جنگجو مارا گیا۔

اسی طرح رات کے وقت صوبہ قندوز ضلع علی آباد کے مرکز کے قریب عرض بیکی کے علاقے میں مجاہدین نے ایک جنگجوکو قتل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کےروز دوپہر کے وقت صوبہ نورستان ضلع نورگرام کے مرکز کے قریب شیمگل کے علاقے میں بم دھماکہ سے فوجی ٹینک تباہ اور اس میں سوار تمام اہلکار لقمہ اجل بن گئے۔

نیز جمعرات کےروز صبح کے وقت صوبہ خوست کے صدر مقام خوست شہر کے فارم باغ کے علاقے میں چرہ دار بم دھماکہ سے 3 کمانڈو قتل ہوئے اور بدھ کےروز صوبہ کابل ضلع پغمان کے برہ ارغندئے کے رہائشی افغان فوجی گل محمد ولد باباگل نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مخالفت سے دستبردار ہوا۔

ذرائع کے مطابق عشاء کے وقت صوبہ کنڑ ضلع سرکانو کے مربوطہ علاقے میں مجاہدین کے حملے میں رینجر گاڑی تباہ اور اس میں سوار احمدولد فیض محمد اور روح اللہ ولد زیارت نامی جنگجو شدید زخمی ہوئے۔

Related posts