نومبر 16, 2019

قندوزوغزنی،3 ٹینک تباہ، 28 ہلاک، غنائم

قندوزوغزنی،3 ٹینک تباہ، 28 ہلاک، غنائم

سیکورٹی فورسز پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے قندوز اور غزنی صوبوں میں حملہ کیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب صوبہ قندوز ضلع دشت آرچی کے مرکز کے قریب شیخ آباد کے علاقے میں سیکورٹی فورسز پر مجاہدین نے شدید حملہ کیا،جس کے نتیجے میں 8 اہلکار ہلاک جب کہ 5 زخمی اور دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

صوبہ غزنی سے اطلاع ملی ہےکہ منگل کےروز شام کے وقت ضلع جغتو کے قیاق درہ کے علاقے سیاہ قلعہ کے مقام پر مجاہدین نے  سیکورٹی فورسز پر اسی نوعیت کا حملہ کیا،جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک ہونے کے علاوہ ایک بکتربند ٹینک بھی تباہ ہوا۔

دوسری جانب بدھ کےروز دوپہر کے وقت ضلع دہ یک کے مرکز اور پولیس اہلکاروں پر مجاہدین نے حملہ کیا، جو شام تک جاری رہا،جس کے نتیجے میں 10 اہلکار ہلاک ہونے کے علاوہ دو فوجی ٹینک بھی تباہ ہوئے اور مجاہدین نے 2 عدد ہیوی مشین گنیں، ایک راکٹ اورکافی مقدار میں مختلف النوع فوجی سازوسامان قبضے میں لیا۔

اسی طرح بدھ کےروز صبح کے وقت صدر مقام غزنی شہر کے قلعہ جوز اور کوہ باد کے علاقوں میں بم دھماکوں سے 5 اہلکار ہلاک جب کہ 4 زخمی ہوئے۔

Related posts