اکتوبر 20, 2019

مدرسے وگھروں پر امریکی چھاپے، 8 گرفتار،  4 شہید

مدرسے وگھروں پر امریکی چھاپے، 8 گرفتار،  4 شہید

جارح امریکی و کٹھ پتلی کمانڈو نے بلخ، غزنی، پکتیکا، پکتیا اور کاپیسا صوبوں میں نہتے عوام کا جینا حرام کردیا اور عوام کو شدید مالی نقصانات بھی پہنچایا۔

اطلاعات کے مطابق جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب صوبہ غزنی کے صدر مقام غزنی شہر کےنوغی گاؤں پر جارح امریکی و کٹھ پتلی کمانڈو نے چھاپہ مار کر وحشت و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 گھروں کے دروازوں کو تباہ کرنے کے علاوہ عوام پرتشدد بھی کیا۔

دریں اثناء جارح امریکی وکٹھ پتلی درندوں نے صوبہ بلخ ضلع چاربولک کے ارزنگار کے علاقے میں مدرسہ دارالعلوم  حقانیہ پر چھاپہ مار کر طلباء تر تشدد کرنے کے علاوہ 4 طلبہ، ایک حافظ القرآن اور ایک استاد کو  بھی حراست میں لیا۔

واضح رہےکہ مذکورہ ادارے میں گاؤں کے بچے تعلیم حاصل کررہا ہے۔

دوسری جانب صوبہ پکتیا ضلع جانی خیل کے شیگہ گاؤں پر جرح امریکی و کٹھ پتلی کمانڈو نے چھاپہ مار کر علاقے کے عالم دین مولوی محمد نور اور  احمدشاہ نامی دکاندار کو حراست میں لیا۔

اسی طرح جمعہ کےروز مغرب کے وقت صوبہ پکتیکا ضلع مٹھاخان کے سیدو قلعہ میں سفاک جنگجوؤں نے دو افراد کو شہید کردیے اور رات گئے صوبہ کاپیسا ضلع آلہ سائی کے وکراجی کے  مقام پر جارح امریکی و کٹھ پتلی درندوں نے شب خون مار کر متعدد گھروں کے دروازوں کو تباہ کرنے کے علاوہ ایک ہی خاندان کے دو افراد عزت اللہ اور سبحان اللہ کو شہید کردیا۔ اناللہ وانآ الیہ راجعون

Related posts