اکتوبر 20, 2019

پروان،پکتیا وکنڑ حملے، کمانڈر سمیت 9 ہلاک و زخمی

پروان،پکتیا وکنڑ حملے، کمانڈر سمیت 9 ہلاک و زخمی

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے پروان ،پکتیا اور کنڑ صوبوں  میں دشمن کو نشانہ بنایا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کےروز شام کے وقت صوبہ پروان ضلع شینوار کے اشترشہر کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں ایک رینجر گاڑی تباہ ہونے کے علاوہ کمانڈر محراب سمیت 2 اہلکار ہلاک جب کہ ایک مارا گیا۔

دریں اثناء صوبہ کنڑ ضلع سرکانو کے منوکنڈاو کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں ایک فوجی ہلاک ہوا اور ضلع اسمار کے ڈمبر نامی چوکی پر ہونے والے حملے کے دوران دشمن کو مالی نقصان پہنچنے کے علاوہ 2 فوجی بھی زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کےروز دوپہر کے وقت صوبہ پکتیا کے صدر مقام گردیز شہر کے چھاونی کے علاقے میں بم دھماکہ سے ایک جنگجو ہلاک جب کہ دوسرا زخمی ہوا ۔اسی طرح ضلع پھٹان کے غونڈی نامی چوکی پر حملے کے دوران ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔

Related posts