اکتوبر 20, 2019

امریکی وحشت،مساجد مہندم،9 افراد شہید

امریکی وحشت،مساجد مہندم،9 افراد شہید

جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے پکتیکا،غزنی اور میدان صوبوں میں نہتے عوام کا جینا حرام کردیا۔

اطلاعات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب صوبہ پکتیکا ضلع خوشامند کے طوخیل اور نظام خیل گاؤں پر جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے چھاپہ مار کر ایک مدرسے اور دو مکانات کو منہدم کرنے کے علاوہ 4 افراد کو بھی شہید کردیا۔

دریں اثناء صوبہ غزنی ضلع گیرو کے شیرخیل گاؤں پر وحشی صلیبی و کٹھ پتلی دشمن نے شب خون مار کر عوام کو بھاری مالی نقصان پہنچایا۔

دوسری جانب پیر اور منگل کی درمیانی شب صوبہ میدان ضلع جغتو کے سرخ قول گاؤں اور گندہ قول گاؤں پر جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے ہلہ بول دیا اور اس دوران وحشت و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 مکانات اور ایک مسجد کو تباہ کردیا اور ساتھ ہی  5 نہتے شہریوں کو بھی شہید کردیا۔اناللہ وانآ الیہ راجعون

Related posts