اکتوبر 20, 2019

الفتح آپریشن، حملے پسپا، کمانڈر سمیت28 ہلاک و زخمی

الفتح آپریشن، حملے پسپا، کمانڈر سمیت28 ہلاک و زخمی

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے قندوز، جوزجان اور میدان صوبوں میں کٹھ پتلی دشمن پر حملہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق منگل کےروز صوبہ قندوز ضلع دشت آرچی کے تاشکوتل اور تاجکی قشلاق کے علاقوں میں کٹھ پتلی فوجوں نے مجاہدین پر حملہ کیا،جنہیں شدید مزاحمت کا سامنا ہوا،جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے دشمن پسپا ہونے کے علاوہ 5 اہلکار ہلاک جب کہ 13 زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب صوبہ جوزجان ضلع فیض آباد کے حیدرآباد کے علاقے میں واقع جنگجوؤں کی چوکی پر مجاہدین نے حملہ کیا،جس کے نتیجے میں 2 جنگجو ہلاک جب کہ کمانڈر خدائے نظر سمیت 3 زخمی ہوئے۔

صوبہ میدان سے اطلاع ملی ہےکہ منگل کےروز شام کے وقت صدر مقام میدان شہر کے چاربند کے علاقے میں مجاہدین نے ایک جنگجو کو قتل کردیا اور ضلع چک کے امبوخاک کے علاقے میں بم دھماکہ سے ایک فوجی ہلاک جب کہ دوسرا زخمی ہوا اور ساتھ ہی مجاہدین نے ضلعی مرکز پر میزائل بھی داغے، جس سے دشمن کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا ہوا۔ اسی طرح ضلع نرخ کے غلوغونڈی نامی چوکی میں حکمت عملی کے تحت ہونے والے دھماکہ نے 2 فوجیوں کی جان لی۔

Related posts