اکتوبر 20, 2019

غزنی و میدان حملے ودھماکے، 16 ہلاک، 2 سرنڈر

غزنی و میدان حملے ودھماکے، 16 ہلاک، 2 سرنڈر

سیکورٹی فورسز کو امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے غزنی اور میدان صوبوں میں نشانہ بنایا۔

آمدہ اطلات کے مطابق پیر کےروز دوپہر کے وقت صوبہ غزنی ضلع دہ یک کے تاسن کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں 5 فوجی ہلاک اور بکتربند ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ  ایک ہیوی مشین گن،2 امریکی گنیں اور دیگر فوجی سازوسامان بھی مجاہدین نے غنیمت کرلی  اور  مغرب کے وقت ضلع آب بند کے سرفراز قلعہ کے علاقے میں مجاہدین نے جنگجوؤں پر حملہ کیا،جس میں ایک موٹرسائیکل تباہ  اور اس پر سوار ایک اہلکار ہلاک جب کہ دوسرا زخمی ہوا۔

دوسری جانب ضلع گیلان کے شینکی گاؤں کے رہائشی نام نہاد قومی لشکر کے دو جنگجوؤں محمدنعیم ولد طور اور عبداللہ ولد دولت نے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے، جنہوں نے ایک کلاشنکوف اور دیگر فوجی سازوسامان بھی مجاہدین کے حوالے کردیا۔

صوبہ میدان سے اطلاع ملی ہےکہ پیر کےروز ضلع سیدآباد کے مرکز،خار،آقاخیل،بوزک، عزیزقلعہ اورہفت آسیا کے علاقوں میں مجاہدین کے حملوں میں 8 اہلکار ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوئے اور صدر مقام میدان شہر کے شہیدان بیس اور چاربند کے علاقے میں چوکی پر لیزرگن حملوں کے دوران 2 اہلکار ہلاک ہوئے۔

Related posts