اکتوبر 20, 2019

زابل لغمان فتوحات،28 ہلاک، کافی غنائم

زابل لغمان فتوحات،28 ہلاک، کافی غنائم

الفتح آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے زابل اور لغمان صوبوں میں دشمن کے مراکز پر حملہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق اتوار اورپیر کی درمیانی شب صوبہ زابل کے نوبہار اور شینکئی اضلاع کے درمیانی علاقے ملکیزئی گاؤں کے قریب فوجی مرکز پر مجاہدین نے وسیع حملہ کیا،جس کے نتیجے میں 10 ہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی اور مجاہدین نے مرکز کے نصف حصے پر قابض ہونے کے علاوہ 6 امریکی گنیں، ایک ہیوی مشین گن، ایک اینٹی ایئرکرافٹ گن، ایک راکٹ اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرلی۔

ذرائع کے مطابق بعد میں صلیبی دشمن کی بمباری سے ایک مجاہد شہید جب کہ 2 زخمی ہوئے۔ تقبلہ اللہ تعالی

دریں اثناء ضلع شاہ جوئی کے چینو کے علاقے حاجی صاحب قلعہ نامی چوکی پر مجاہدین نے اسی نوعیت  کا حملہ کرکے اللہ تعالی کی نصرت سے اس پ قابض ہوئے اور وہاں تعینات 8 اہلکار ہلاک ہوئے،جن کی اسلحہ وغیرہ مجاہدین نے تحویل میں لیا۔

دوسری جانب ضلع میزان کے ٹکیر اور بریت چوکی کے علاقوں میں مجاہدین نے 3 فوجیوں کو مار ڈالے، جب کہ ضلع دائی چوپان کے بایلوغ کے مقام پر فوجی بیس پر ہونے والے حملے میں ایک فوجی ہلاک ہوا۔

صوبہ لغمان سے اطلاع ملی ہےکہ پیر کےروز علی الصبح ضلع علیشنگ کے حاجی صاحبان گاؤں کے قریب واقع چوکی پر مجاہدین نے حملہ کرکے اس پر قابض ہوئے اور وہاں تعینات 3 جنگجو ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوئے اور مجاہدین نے 3 عدد کلاشنکوفیں، ایک ہیوی مشین گن، ایک راکٹ لانچر وغیرہ قبضے میں لیا۔

نیز عشاء کے وقت گنجون کے علاقے میں واقع چوکیوں پر مجاہدین نے اسی نوعیت کا حملہ کیا،جس میں 3 اہلکار ہلاک جب کہ 4 زخمی ہوئے۔

Related posts