اکتوبر 20, 2019

امریکی حملے وچھاپے،خواتین سمیت 4 شہید،8 گرفتار

امریکی حملے وچھاپے،خواتین سمیت 4 شہید،8 گرفتار

جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے نیمروز، بلخ ،غور ،غزنی اور میدان میں نہتے عوام کا جینا حرام کردیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب صوبہ نیمروز ضلع خاشرود کے شیشاوہ کے علقے میں ملانارنج گاؤں پر چھاپہ مار کر ملا نارنج کے دو بچوں سمیت 6 افراد کو حراست میں لیا۔

دریں اثناء صوبہ بلخ ضلع چاربولک کے بوزتپہ کے مقام پر جارح صلیبی و کٹھ پتلی فوجوں نے ہلہ بول دیا اور 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب جمعہ کےروز صوبہ غور ضلع چارسدہ کے قلعہ گور کے علاقوں کو کٹھ پتلی فوجوں نے مارٹر گولوں کا نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں 2 خواتین شہید جب کہ  ایک زخمی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز صوبہ غزنی ضلع گیرو کے عبداللہ قلعہ اور ضلع شلگر کے زین گاؤں کے قریب امریکی ڈرون حملے میں ایک گاڑی تباہ ہونے کے علاوہ ایک شخص بھی شہید ہوا۔

اسی طرح جمعہ کےروز صوبہ میدان ضلع سیدآباد کے یوسف خیل کے علاقے کو کٹھ پتلی فوجوں نے مارٹرگولوں کا نشانہ بنایا،جس میں ایک بچی شہید ہوئی۔ اناللہ وانآ الیہ راجعون

Related posts