اکتوبر 20, 2019

غزنی و کاپیسافتوحات،19 ہلاک، اسلحہ غنیمت

غزنی و کاپیسافتوحات،19 ہلاک، اسلحہ غنیمت

الفتح آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے غزنی اور کاپیسا صوبوں میں فوجی کاروان اور چوکیوں پر حملہ کیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کےروز صبح کے وقت صوبہ غزنی ضلع جغتو کے روبا اور نظر قلعہ کے علاقوں میں مجاہدین نے فوجی کاروان پر حملہ کیا،جس کے نتیجے میں 8 اہلکار ہلاک جب کہ 6 زخمی ہونے کے علاوہ ایک بکتربند ٹینک بھی تباہ ہوا۔

دوسری جانب شام کے وقت ضلع قرہ باغ کے مرکز کے قریب میدانک کے مقام پر مجاہدین نے جنگجوؤں پر حملہ کیا، تاہم ہلاکتوں سے متعلقہ اطلاع فراہم نہ ہوسکی اور باران قلعہ کے مقام پر بم دھماکہ نے 2 فوجیوں کی جان لی۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ کاپیسا ضلع نجرآب کے  افغانیہ درہ کے علاقے ملاخیل کے مقام پر جنگجوؤں کی چوکی پر مجاہدین نے جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب وسیع حملہ کیا،جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے دو چوکیاں فتح اور وہاں تعینات اہلکاروں میں سے 9 ہلاک جب کہ 4 زخمی اور مجاہدین نے 5 عدد کلاشنکوفیں ایک ہیوی مشین گن، ایک راکٹ لانچر اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرلی۔

Related posts