اکتوبر 20, 2019

فتوحات،دشمن فرار،کافی غنائم،14ہلاک، 2 گرفتار

فتوحات،دشمن فرار،کافی غنائم،14ہلاک، 2 گرفتار

کٹھ پتلی فوجوں کے مراکز، چوکیوں اور کاروان پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے دائی کنڈی،سرپل، قندہار، روزگان، فاریاب، لوگر،خوست، ننگرہار، پکتیا اور پنجشیر صوبوں میں نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق تین روز قبل مجاہدین نے صوبہ دائی کنڈی ضلع گیزاب کے مرکز اور دفاعی چوکیوں پر تین اطراف سے وسیع حملہ کیا،جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے 8 چوکیاں اور مراکز فتح ہونے کے علاوہ درجنوں اہلکار ہلاک و زخمی اور فرار ہوئے اور مجاہدین نے 21 عدد موٹرسائیکلیں اور کافی مقدار میں ہلکے وبھاری ہتھیار غنیمت کرلی۔

تفصیل بعد میں ان شاءاللہ

دوسری جانب صوبہ سرپل ضلع سیدآباد کے گولائی تپہ کے علاقے میں جمعرات کےروز مجاہدین کے حملے میں 3 فوجی ہلاک ہوئے اور رات کے وقت صوبہ قندہار ضلع پنجوائی کے تلوکان کے علاقے میں مجاہدین نے دو چوکیوں پر حملہ کرکے دشمن کو فرار ہونے پر مجبور کردیا اور مجاہدین نے اسلحہ وغیرہ بھی قبضے میں لیا۔

صوبہ روزگان سے اطلاع ملی ہےکہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب صدر مقام ترینکوٹ شہر کے نچین اور خانقہ کے علاقوں میں مجاہدین کے حملوں میں 3 فوجی قتل، موٹرسائیکل اور مجاہدین نے ایک کلاشنکوف بھی قبضے میں لیا۔اسی طرح رات کے وقت ضلع دہراود کے تورناصر کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں 2 فوجی ہلاک جب کہ ضلع چارچینہ کے پمپ کے علاقے میں رات کے وقت چوکی پر حملے کے دوران ایک فوجی ہلاک ہوا۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کےروز صوبہ فاریاب ضلع قیصار کے نہرین کے علاقے میں مجاہدین نے خفیہ ادارے کے دو کارکنوں کو اسناد سمیت گرفتار کرلیا۔

صوبہ لوگر سے اطلاع ملی ہےکہ جمعہ کےروز صدر مقام پل عالم شہر کے ٹاپی پارک کے قریب بم دھماکہ سے ایک اینٹلی جنس سروس اہلکار ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوئے اور رات کے وقت پورک کے مقام پر چوکی پر حملے کے نتیجے میں ایک جنگجو مارا گیا۔

اسی طرح صوبہ خوست ضلع صبری کے یعقوبی کے علاقے میں فوجی مرکز پر رات کے وقت حملے کے دوران 2 فوجی زخمی ہوئے اور جمعہ کےروز شام کے وقت صوبہ پکتیا کے صدر مقام گردیز شہر کے ابراہیم خیل کے مقام پر چوکی ہونے والے حملے میں 2 جنگجو زخمی ہوئے اور ضلع زرمت کے سورکی کے علاقے میں فوجی کاروان پر حملے کے دوران 2 فوجی ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کےروز دوپہر کے وقت صوبہ ننگرہار ضلع بٹی کوٹ کے فارم دو کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں ایک فوجی ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوئے۔

دوسری جانب صوبہ جوزجان ضلع مردیان کے رہائشی نام نہاد قومی لشکر کے جنگجو محمدفاضل ولد عبدالرحمن نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مجاہدین سے آملے۔

نیز جمعہ کےروز شام کے وقت صوبہ پنجشیر ضلع حصہ اول کے مربوطہ علاقے میں مجاہدین کے حملے میں ایک فوجی رینجر گاڑی تباہ اور اس میں سوار اہلکاروں میں سے ایک کی ہلاکت کی اطلاع ملی۔

Related posts