اکتوبر 20, 2019

ششم میزان فتحِ کابل کی 23 ویں سالگرہ کی مناسبت سے امارت اسلامیہ کا اعلامیہ

ششم میزان فتحِ کابل کی 23 ویں سالگرہ کی مناسبت سے امارت اسلامیہ کا اعلامیہ

آج سے 23 سال پہلے 6 میزان 1375 ھش بمطابق 28 ستمبر 1996ء کو وطن عزیز افغانستان کا دارالحکومت کابل شہر  امارت اسلامیہ کے مجاہدین کی جانب سے فتح ہوا۔

کابل کی مایہ ناز فتح ہماری موجودہ تاریخ کی ایک قابل رشک دن ہے، اس دن ملک کی تاریخ میں ایک سیاہ ورق پلٹ گئی اور ایک نئے مبارک فصل کا آغاز ہوا۔اس دن کرپشن، فتنہ، باہمی جنگوں اور افراتفری کا وقت اختتام کو پہنچا اور امارت اسلامیہ کے شرعی حکمرانی کے تحت کابل کے شہریوں اور اہل وطن نے عزت، دیانت اور سربلندی کی زندگی شروع کردی۔

ششم میزان کا فخر اس لیے قابل اہمیت ہے کہ اگر خدانخواستہ باہمی جنگوں اور افراتفری کے خلاف امارت اسلامیہ قیام نہ کرتی اور یہی حالت مزید چند سال تک جاری رہتی، تو اس وقت متحدہ افغانستان کے نام سے کوئی ملک نہ ہوتا۔ہمارے ملک کا مادی اور معنوی سرمایہ لوٹا جاچکا تھا۔ ہمہ پہلو سقوط، تقسیم اور افغان ملت زوال کے خطرے سے روبرو تھا۔ اس حال میں کہ قومی،علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر افغان ملت کو کسی کی پروا نہ تھی  اور سبھی صرف اور صرف دلخراش المیوں کا نظارہ کررہا تھا۔

ششم میزان اس وجہ سے بھی ایک تاریخی اور اہم دن ہے کہ اس دن کمیونزم کے خلاف جہاد کی آرزو پوری اور ایک حقیقی شرعی خودمختار نظام ہمارے ملک میں نافذ ہوا۔ ایسا نظام جس میں اسلامی شریعت نافذ  ، دینی شعائر کی عظمت اورا ستقلال و ارضی سالمیت کی طرح ملی اقدار کے دفاع میں اس دن نے قابل فخر نقش ادا کیا۔

ہمیں یقین ہیں کہ آئندہ نسلیں اور تاریخ اس دن کو یوم آزادی کی طرح ہمیشہ یاد رکھے گا،اس لیے کہ اسی دن افغانستان نے ایک پرخطر امتحان سے نجات پایا اور اس کی سیاسی موجودگی ثابت ہوئی ۔

یہ کہ ہمارا ملک اب بھی جارحیت کے زیراثر ہے اور  ملک کا استقلال غصب ہوا ہے۔  امارت اسلامیہ ششم میزان کی کامیابی سے الہام حاصل کرتے ہوئے اہل وطن کو تسلی دیتی ہے کہ ہر اندھیرے کے بعد روشنی آتی ہے۔ وہ دن عنقریب ہے کہ ہمارا ملک اور اہل وطن موجودہ منحوس جارحیت سے نجات پائے گا(ان شاءاللہ) اور ایک بار پھر اسلامی نظام اور خودمختاری کی روشی میں عظمت اور سعادت کی زندگی کا آغاز کریگا۔ وَمَا ذَٰلِكَ عَلَى اللَّـهِ بِعَزِيزٍ

امارت اسلامیہ افغانستان

20 محرم الحرام 1441 ھق – 06 میزان 1398 ھش – 28 ستمبر 2019 ء

Related posts