اکتوبر 20, 2019

قندہار: امریکی ٹینک وگاڑیاں تباہ، 16 ہلاکتیں، اسلحہ غنیمت

قندہار: امریکی ٹینک وگاڑیاں تباہ، 16 ہلاکتیں، اسلحہ غنیمت

 

صوبہ قندہار کے صدر مقام قندہار شہر اور ارغستان، نیش، ارغنداب اور خاکریز اضلاع میں فوجیوں وپولیس اہلکاروں پر حملہ ودھماکہ ہوا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق پیر کے روز دن دس بجے کے لگ بھگ ائیربیس کے علاقے میں امریکی ٹینک مجاہدین کی نصب شدہ بارودی سرنگ سے ٹکراکر تباہ اور اس میں سوار غاصبین موقع پر ہلاک ہوئے۔

تفصیل کے مطابق اتوار کے روز سہ پہر تین بجے کے لگ بھگ ضلع ارغستان کے مغلگیان کے علاقے میں ہونے والے بم دھماکہ سے گاڑی تباہ اور اس میں سوار پانچ اہلکار ہلاک وزخمی ہوئے۔

ضلع خاکریز سے اطلاع ملی ہے کہ اتوار کے رات دس بجے کے لگ بھگ شرغ دوراھی کے علاقے میں فوجیوں پر مجاہدین نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ٹینک تباہ اور اس میں سوار کمانڈر شمشاد سمیت پانچ اہلکار موقع پر ہلاک، جبکہ مجاہدین نے ایک راکٹ لانچر، ایک کلاشنکوف اور ایک رائفل گن سمیت مختلف النوع فوجی سازوسامان غنیمت کرلیا۔

جہادی ذرائع نے ضلع ژڑئی سے کہا کہ اتوار کے رات دو بجے کے لگ بھگ کیمپ کے علاقے میں واقع چوکی پر لیزر گن حملہ ہوا، جس سے ایک فوجی ہلاک ہوا۔

دوسری جانب اتوار کے رات عشاء کے وقت سنجرئی کے علاقے میں واقع چوکی دشمن نے مجاہدین کے ممکنہ حملوں کی خوف سے چھوڑ کر فرار کی راہ اپنالی۔

الامارہ سائٹ کے ترجمان نے ضلع شاولیکوٹ سے رپوٹ دیا کہ پیر کے روز صبح سات بجے کے لگ بھگ مانو کے علاقے میں ہونے والے بم دھماکہ سے ایک فوجی ہلاک ہوا۔

جہادی ذرائع نے ضلع ارغنداب سے کہا کہ اتوار کے روز دو پہر گیارہ بجے کے لگ بھگ جوئی لاھور کے علاقے میں رینجر گاڑی مجاہدین کی نصب شدہ بارودی سرنگ سے ٹکراکر تباہ اور اس میں سوار 3 اہلکار ہلاک ہوئے۔

رپوٹ کے مطابق ضلع نیش میں لاڈوں نامی چوکی پر اتوار کے روز دو پہر گیارہ بجے کے لگ بھگ مجاہدین نے حملہ کیا، جس سے ایک اہلکار ہلاک ہوا۔

Related posts