اکتوبر 20, 2019

میدان ولوگر،تین کمانڈروں سمیت 13 ہلاک

میدان ولوگر،تین کمانڈروں سمیت 13 ہلاک

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے میدان اور لوگر صوبوں میں کٹھ پتلی دشمن کو نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق منگل کے روز سہ پہر کے وقت صوبہ میدان ضلع جلریز کے جدتکانہ کے علاقے میں جنگجو کمانڈر کربلائی قاسم کی چوکی پر مجاہدین کے حملے کے دوران کمانڈر سمیت 3 ہلاک ، جب کہ بدھ کے روز صبح کے وقت مجاہدین نے بازار میں سابق جنگجو کمانڈر ڈاکو کے بیٹے کمانڈر نجیب کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اسی طرح بدھ کے روز صبح کے وقت ضلع چک کے لنگر ڈاگ کے علاقے میں بم دھماکہ سے فوجی واٹر ٹینکر تباہ اور اس میں سوار 3 اہلکار لقمہ اجل بن گئے۔

رپورٹ کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب صوبہ لوگر ضلع محمدآغہ کے احمدزئی قلعہ کے علاقے میں واقع جنگجوؤں کی چوکی پر مجاہدین نے حملہ کیا،جس کے نتیجے میں سفاک جنگجو کمانڈر نورمحمد سمیت 4 شرپسند ہلاک ہوئے اور کتب خیل کے علاقے میں جنگجوؤں پر ہونیوالے حملے میں 2 اہلکار ہلاک جب کہ 3 شدید زخمی ہوئے۔

اسی طرمذکورہ ضلع کے سرخاب کے رہائشی فوجی آفسر کرنل محمدنسیم ولد فیروز نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مخالفت سے دستبردار ہوا۔

Related posts