انگریز استعمار سے  خودمختاری کی صدسالہ  یوم آزادی  کی مناسبت سے امارت اسلامیہ کا اعلامیہ

سو سال قبل (28 اسد 1298 ھ ش بمطابق 18 اگست 1919ء کو افغان متدین و مجاہد ملت نے انگریز استعمار سے وطن عزیز افغانستان کی خودمختاری حاصل کرلی  اور برطانوی سلطنت کو مجبور کردیا کہ افغانستان کی خودمختاری کو  تسلیم کریں۔ افغان مجاہد عوام نے علماء کرام اور روحانی پیشواؤں کی قیادت میں 80 سال برطانوی استعمار کے خلاف جہاد اور خودمختاری کے حصول میں جدوجہد کی اور تین مرتبہ غاصب انگریزوں کو شکست دیکر اپنی قابلِ رشک سرزمین سے انہیں مار بھگایا۔

انگریز استعمار کے خلاف ہمارے مجاہد اسلاف کا لگاتار جدوجہد نہ صرف افغانستان کی خودمختاری کا سبب بنا، بلکہ خطے اور دنیا کی سطح پر تمام محکوم اور استعمار زدہ اقوام کو آزادی اور جدوجہد کے جذبے کی تلقین کروا دی۔

یہاں تک عالمی مغربی استعمار کے خلاف مسلح جدوجہد میں تیزی آئی ،جس کے نتیجے میں یہی جدوجہد محکوم اقوام کی آزادی پر منتج ہوئی۔

ہمارے اباواجداد کی  صدی قبل جہادی کارناموں اور استقلال کے حصول کی برکت یہی ہے،کہ ہماری ملت امتیازی طور پر اپنے دینی اور افغانی اقدار کو  وفادار رہے۔ ان کا اپنا نظریہ، ثقافت، زبان اور تمام معنوی اقدارات زندہ ہیں۔اس حال میں کہ بہت سارے استعمار زدہ معاشرے اپنے اقدار سے اجنبی  اور استعمار کے رنگ میں بدل چکے ہیں۔

ہمارے مجاہد اسلاف نے انیسویں اور بیسویں صدیوں میں انگریز اور  روسی استعمار کے خلاف جہاد کیا اور اس راہ میں بہت قربانیاں دیں،اب بھی امارت اسلامیہ نے اللہ تعالی کی نصرت اور اپنی مؤمن ملت کی حمایت سے اکیسویں صدی میں امریکا اور اس کے  غاصب حواریوں کے خلاف جہادی محاذ کو گرم رکھا ہوا ہے  اور ملک گیر ملی قیام کی رہبری کررہی ہے۔

ہم موجودہ غاصبوں کو بتلاتے ہیں کہ تم نے تقریبا دو دہائیوں سے طاقت آزمائی، مختلف النوع حربوں کے استعمال، گھروں، فصلوں اور اجتماعی مراکز کی تباہی، بگرام تا گوانتانامو اور دیگر خفیہ و آشکار عقوبت خانوں کو افغانوں سے بھرنے کیساتھ ساتھ نہ صرف اپنے خلاف افغان غیور اور مسلمان ملت کی جہادی قیام کو خاموش کرسکا، بلکہ آئے روز تمہارے کنٹرول میں کمی واقع ہورہی ہے اور بڑے شہروں میں سیمنٹ کی دیواروں میں چھپ جاتے ہو، تو بہتر یہ ہے کہ افغانستان کو افغانوں کے لیے چھوڑ دو اور سلطنتوں کے اس قبرستان کی گذشتہ تاریخ سے عبرت حاصل کرو۔

خوش قسمتی موجودہ استعمار کے خلاف امارت اسلامیہ کی قیادت میں جاری جہاد اٹھارہ سال کے بعد اس مرحلے پرآں  پہنچا ہے کہ استعماری فریق اپنی افواج کے انخلا کی تیاریاں کررہی ہیں۔

امارت اسلامیہ خودمختاری کے سو سال کے آمد کے موقع پر مجاہد ملت کو مبارک باد پیش کرتی ہے اور فخر کرتی ہے کہ اپنے اسلاف کی پیروی کرتے ہوئے امریکی استعمار کے خلاف جہاد اور جدوجہد کی قیادت کر رہی ہے اور ملت ہمارے ساتھ ہیں۔

موجودہ جہاد کی برکت سے وہ دن قریب تر ہے کہ موجودہ استعمار بھی برطانوی اور روسی غاصبوں کی طرح مکمل طور پر وطن عزیز نکل جائیگا اور افغان مسلمان ملت ایک صدی قبل کی طرح ایک پھر استقلال کے اعادے اور عزت کے پرچم کو بلند کریگا۔ ان شاءاللہ تعالی، وما ذلک علی اللہ بعزیز

امارت اسلامیہ افغانستان

18 ذی الحجہ 1440 ھ ق

19 اگست 2019ء

28 اسد 1398 ھ ش

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*