اکتوبر 20, 2019

پکتیا و غزنی حملے، دو گاڑیاں تباہ، 3 ہلاک

پکتیا و غزنی حملے، دو گاڑیاں تباہ، 3 ہلاک

کٹھ پتلی فوجوں اور پولیس اہلکاروں پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے غزنی وپکتیا صوبوں میں حملہ کیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق سنیچر کے روز شام کے وقت صوبہ پکتیا کے صدر مقام گردیز شہر کے ابراہیم خیل کے علاقے میں مجاہدین نے دو مرتبہ کٹھ پتلی فوجوں پر حملہ کیا،جس میں دو گاڑیاں تباہ ہونے کے علاوہ دشمن کو ہلاکتوں کا سامنا بھی ہوا اور صبح کے وقت ضلع وزی زدران کے سٹوکنڈاو کے علاقے میں مجاہدین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان چھڑنے والی لڑائی میں 3 اہلکار ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب سنیچر کےروز سہ پہر کے وقت صوبہ غزنی کے صدر مقام غزنی شہر کے قلعہ قاضی کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں پولیس اہلکار زخمی جب کہ ضلع شلگر کے خانے قلعہ میں فوجی چوکی پر ہونے والے حملے میں دشمن کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔

Related posts