اکتوبر 20, 2019

لوگرو غزنی، امریکی حملے و چھاپے،طالب شہید، 7 گرفتار

لوگرو غزنی، امریکی حملے و چھاپے،طالب شہید، 7 گرفتار

جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے لوگر اور غزنی صوبوں میں نہتے عوام کا جینا حرام کردیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب صوبہ لوگر ضلع خوشی کے سرہ غونڈی اور دوبندی کے علاقوں پر جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے شب خون مار کر  متعدد گھروں کے دروازوں کو تباہ اور 7 افراد کو بھی حراست میں لیا۔

دوسری جانب جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب صوبہ غزنی ضلع واغظ کے بگی کے علاقے میں امریکی ڈرون طیارے نے عبدالصمد کے مکان پر 3 میزائل داغے،جس سے مکان ،ایک گاڑی اور گھر کا سامان تباہ ہوا اور عید کے دوران گھر میں کوئی انسان موجود نہیں تھا۔

اسی طرح جمعہ کے روز شام کے وقت ضلع گیلان کے بالاہر گاؤں میں امریکی ڈرون حملے میں عبداللہ نامی طالب علم شہید ہوا۔ اناللہ وانآ الیہ راجعون

Related posts