لوگر،لغمان وننگرہار،آفسر سمیت 3 ہلاک

سیکورٹی فورسز پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے لوگر، لغمان اور ننگرہار صوبوں میں حملہ کیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز صبح کے وقت صوبہ لوگر کے صدر مقام پل عالم شہر کے بادخواب کے علاقے میں مجاہدین نے سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا،جس میں ایک اہلکار ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوئے۔

دریں اثناء صوبہ لغمان ضلع علینگار کے رجئی کے علاقے میں مجاہدین نے فوجی آ‌فسر عبدالواحد ولد سیدجلال کو قتل کردیا۔

دوسری جانب جمعہ کےروز سہ پہر کے وقت صوبہ ننگرہار ضلع خوگیانی کے وزیر کے علاقے میں مجاہدین نے فوجی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا،جس میں ایک فوجی ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*