امریکی حملے و چھاپے،خواتین و بچوں سمیت 13 شہید

جارح امریکی ، کٹھ پتلی فوجوں اور مقامی جنگجوؤں نے غزنی، میدان، کاپیسااورپکتیا صوبوں میں نہتے عوام کو ڈرون حملوں اور چھاپے سے جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز صوبہ غزنی ضلع گیلان کے تس کے علاقے میں امریکی ڈرون حملے میں عبدالقہارنامی شہری شہید اور جہانگیر بازار کے قریب اسی نوعیت حملے میں شہریوں کی گاڑی تباہ اور اس میں سوار خواتین و بچوں سمیت 5 شہری شہید ہوئے،جب کہ رات کے وقت ضلع گیرو کے دیسی گاؤں پر جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے چھاپہ مار کر وحشت و درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو مکانوں ، دو مساجد اور اور ایک گاڑی کو نذرآتش کرنے کے علاوہ 5 افراد کو بھی شہید کردیا۔

رپورٹ کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب صوبہ میدان ضلع چک کے سیبکہ گل تنگی کے علاقے میں گھر کے صحن میں نماز پڑھنی والی خاتون  کو طیارے نے نشانہ بناکر شہید کردی اوررات کے وقت ضلع سیدآباد کے سنداورگاؤں پر وحشی دشمن کے چھاپے کے دوران ایک عمررسیدہ خاتون شہید،بچی زخمی، مکان تباہ اور 3 افراد ہارون،فیصل اوراحسان اللہ ولدان محمدگل کو حراست میں لیا اور کرولا گاڑی کو بھی آگ لگا کر نذرآتش کردی۔

اسی طرح  عشاء کے وقت صوبہ کاپیسا ضلع تگاب کے شکوٹ کے مقام پر جنگجوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی اور شام کے وقت صوبہ پکتیا ضلع زرمت کے اسلام خیل کے علاقے میں فوجی فائرنگ سے ایک راہ شہید ہوا۔

اناللہ وانآ الیہ راجعون

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*