دسمبر 06, 2019

پکتیا وبلخ حملے،دوٹینک ، تباہ،کمانڈر سمیت 9 ہلاک

پکتیا وبلخ حملے،دوٹینک ، تباہ،کمانڈر سمیت 9 ہلاک

پولیس اہلکاروں اور کٹھ پتلی فوجوں پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے پکتیا اور بلخ صوبوں میں حملہ کیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کےروز سہ پہر کے وقت صوبہ پکتیا کے صدر مقام گردیز شہر کے کوچی بازار کے قریب مجاہدین کے حملے میں پولیس رینجر گاڑی تباہ اور اس میں سوار کمانڈر محافظ سمیت ہلاک ہوا اور مجاہدین نے دو عدد کلاشنکوفیں، ایک ہینڈگرنیڈ اور ایک پستول قبضے میں لیا۔

صوبہ بلخ سے آمدہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کےروز صبح کے وقت مجاہدین نے ضلع چاربولک کے لبک اور تیمورک کے علاقوں میں دو فوجی مراکز کو محاصرہ کرلیا اور شام کے وقت گورتپہ کے مقام پر  تازہ دم اہلکاروں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میںدو فوجی ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ 6 اہلکار ہلاک جب کہ 7 زخمی ہوئے اور دونوں مراکز اب تک شدید محاصرے کی حالت میں حالت میں ہے۔

دوسری جانب ضلع زارع کے نوآباد کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جب کہ 4 زخمی ہوئے۔

Related posts