بدخشان، نوجوانوں کا اعلان جہاد، 3 جنگجو سرنڈر

صوبہ بدخشان میں نوجوانوں نے امارت اسلامیہ کی قیادت میں جہاد کا اعلان کیا، جب کہ 3 جنگجوؤں نے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق امارت اسلامیہ کے دعوت و ارشاد کمیشن کے کارکنوں کی دعوت کو لبیک کہتے ہوئے صدر مقام فیض آباد شہر  کے رہائشی 8 نوجوانوں نے مولوی محمدصادق کی قیادت میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین کی حمایت کیا اور مسلح جہاد میں ہر قسم قربانی کے لیے آمادگی ظاہر کردی،جن میں مولوی محمد صادق ، شیراحمد، نوراللہ، عبدالولی، غریب محمد، عبدالولی عبدالمطہیر اور رحمت اللہ شامل ہیں،جنہوں نے دو عدد راکٹ لانچر، ایک ہیوی مشین اور دو عدد کلاشنکوفیں بھی ساتھ لائیں۔

دوسری جانب ضلع بہارک کے رہائشی نام نہاد قومی لشکر کے 3 جنگجوؤں عبدالخلیل، ذبیح اللہ  اور شایق اللہ نے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے، جنہوں نے دو کلاشنکوفیں وغیرہ بھی مجاہدین کے حوالے کردیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*