دسمبر 06, 2019

امریکی درندگی،پروفیسروں سمیت17 شہید

امریکی درندگی،پروفیسروں سمیت17 شہید

جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے پکتیا اور لوگر  صوبوں میں عوام کی خوشیوں کو غم میں بدل دی۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب صوبہ پکتیا ضلع زرمت کے کلالگو گاؤں پر شب خون مار کر متعدد گھروں، گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو نذرآتش کرنے کے علاوہ سات اساتذہ کرام اور چار کسانوں کو نہایت سفاک سے شہید کردیے، شہداء میں شفیع اللہ، قاری انعام اللہ، انصاراللہ، حیات اللہ، راحت اللہ، حکمت اللہ،نصرت اللہ، محمدآصف،فدامحمد،نصراللہ اور فتح اللہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سات اساتذہ ملک کے مختلف علاقوں میں یونیورسٹیوں، کالجوں اور اسکولوں میں ڈیوٹی انجام دے رہے تھے، جو عید کی چھٹیاں گزارنے کی خاطر گھروں آئے تھے۔

دریں اثناء صوبہ لوگر ضلع برکی برک کے تگاب گاؤں صلیبی و کٹھ پتلی فوجوں کے چھاپے اور  وحشت کے نتیجے میں متعدد گھر تباہ ہونے کے علاوہ 4 شہری بھی شہید ہوئے اور عید کی پہلی رات صدر مقام پل عالم شہر کے احمدخان قلعہ کے علاقے میں صلیبی بمباری کے دوران کھیتوں کو سیرآب کرنے والے دو عمررسیدہ افراد شہید ہوئے۔

Related posts