امریکی ڈرون حملے و چھاپے،2 شہری شہید، 7 گرفتار

جارح امریکی و کٹھ پتلی کمانڈو نے غزنی اور میدان صوبوں میں نہتے عوام کو نشانہ بنایا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب صوبہ غزنی ضلع گیلان کے ہوتک گاؤں پر جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے چھاپہ مار کر ایک گاڑی کو نذرآتش، متعدد گھروں کے دروازوں کو تباہ اور 5 افراد کو حراست میں لیا۔

دوسری جانب مذکورہ ضلع کے ملاجانان اور بالاہیر کے علاقوں میں امریکی ڈرون حملوں میں دو افراد شہید جب کہ ایک زخمی ہوا۔

اسی طرح صوبہ میدان ضلع چک کے بکسمند  اور سیبکے،سپیدار، الایبک اور کوترہ گاؤں پر جارح امریکی و کٹھ پتلی کمانڈو نے رات کے وقت چھاپہ مار کر متعدد گھروں کے دروازوں کو تباہ، علاقے پر شدید بمباری کی، جس میں 7 موٹرسائیکلیں تباہ اور وحشی دشمن نے 2 افراد کو بھی حراست میں لیا۔ اناللہ وانآ الیہ راجعون

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*