غزنی و کاپیساچوکیوں پر حملہ،3 ہلاک

مقامی جنگجوؤں اور پولیس اہلکاروں کی چوکیوں پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے غزنی اور کاپیسا صوبوں میں حملہ کیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب صوبہ غزنی ضلع خواجہ عمری کے چاربرجہ کے علاقے میں پولیس چوکی پر حملے کے دوران 2 اہلکار ہلاک ہوئے اور جمعرات کےروز سہ پہر کے وقت صدر مقام غزنی شہر کے حضرت کے علاقے میں بم دھماکہ سے ایک اہلکار زخمی ہوا۔

دوسری جانب جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب صوبہ کاپیسا ضلع نجرآب کے سابات کے علاقے میں چوکی پر حملے کے دوران ایک جنگجو ہلاک جب کہ دوسرا زخمی ہوا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*