بغلان،بلخ و لغمان حملے، گاڑیاں تباہ، 29 ہلاک و زخمی

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بغلان ، بلخ اور لغمان صوبوں میں فوجی کاروان اور مراکز پر حملہ کیا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب عشاء کے وقت صوبہ بلخ ضلع شولگرہ کے سیااب کے علاقے میں فوجی بیس پر حملے کے دوران4 فوجی ہلاک ہوئے اور رات گئےضلع دولت آباد کے قلعہ بربر کے علاقے میں چوکی اور تازہ دم اہلکاروں پر ہونے والے حملے میں 2 اہلکار ہلاک جب کہ ایک زخمی اور متانی کے مقام پر مجاہدین کے حملے میں 2 فوجی زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق  عشاء کے وقت صوبہ بغلان ضلع مرکزی بغلان کے جرخشک کے علاقے میں مجاہدین نے فوجی کاروان پر حملہ کیا،جس کے نتیجے میں دو فوجی رینجر گاڑیاں تباہ ہونے کے علاوہ 7 اہلکار ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوئے۔

دوسری جانب رات گئے ضلع پل خمری کے ہزار کوتل کے علاقے میں مجاہدین نے فوجی مرکز پر حملہ کیا، جس میں 3 فوجی ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوئے۔

صوبہ بغلان سے اطلاع ملی ہےکہ بدھ کےروز صبح کے وقت ضلع قرغی کے مشلہ کمر کے علاقے میں بم دھماکہ سے فوجی ٹینک تباہ اور اس میں سوار اہلکاروں میں سے 3 ہلاک جب کہ 2 زخمی  ہوئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*