امریکی چھاپے و ڈرون حملے،10 شہید وزخمی

جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے جوزجان اور غزنی صوبوں میں نہتے عوام کو نشانہ بنایا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق بدھ کےروزسہ پہر کے وقت صوبہ جوزجان ضلع مردیان کے جنگل آریغ کے علاقے  میں واقع بازار پر کٹھ پتلی انتظامیہ کے طیاروں نے شدید بمباری کی،جس کے نتیجے میں 7 دکاندار زخمی اور ایک بارہ سالہ بچہ شہید ہوا۔

دریں اثناء صوبہ غزنی ضلع گیلان کے جانگیر بازار کے قریب امریکی ڈرون طیارے نے خاندانہ بدوشوں کے خیمے کو نشانہ بنایا، جس میں ایک شخص شہیدہو ا اور شام کے مستان قلعہ کے علاقے میں اسی نوعیت حملہ ہوا،جس سے الحمدللہ کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا،اسی طرح رات کے وقت دہ یک اور شلگر اضلاع کے سراندازقلعہ، یارو قلعہ اور ابراہیم زئی بازار پر جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے چھاپہ مار کر ایک شخص کو شہید جب کہ ایک حراست میں لیا اورایک گاڑی کو نذرآتش کردی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*